زوراضلع شوپیان،کشمیر میں آل انڈیا علماومشائخ بورڈ کا صوفی کانفرنس

HomeNewsPress Release

زوراضلع شوپیان،کشمیر میں آل انڈیا علماومشائخ بورڈ کا صوفی کانفرنس

طہارت قلب کا حصول سب سے بڑی کامیابی ہے۔ سید محمد اشرف کچھوچھوی ستمبر 27 (پریس ریلیز) آل انڈیاعلماومشائخ بورڈ اور تنظیم المدارس جموں کشمیر کے اشتراک

طہارت قلب کا حصول سب سے بڑی کامیابی ہے۔ سید محمد اشرف کچھوچھوی

ستمبر 27 (پریس ریلیز) آل انڈیاعلماومشائخ بورڈ اور تنظیم المدارس جموں کشمیر کے اشتراک سے صوفی کانفرنس کا انعقاد زوراضلع شوپیان،کشمیر میں ہوا جس میں پلوامہ، شوپیان اور دیگر علاقوں کے درجنوں علماومشائخ اور سرکردہ شخصیات کے علاوہ رضاکاران و کارکنان اور عوام اہل سنت شریک ہو ئے۔
آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کے بانی و صدراور ورلڈ صوفی فورم کے چیئرمین حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے کہا کہ آج لوگ کامیابی مال ودولت کے حصول کو سمجھتے ہیں، لیکن قرآن پاک نے کامیابی دلوں کی صفائی اور تزکیہ کوقرار دیا ہے، ارشاد ربانی ہے کامیاب وہ ہے جس نے اپنے دل کو پاک کرلیا اور جس نے اسے گناہوں سے آلودہ کیا وہ ناکام ہوا، آپ نے کہا کہ تمام سماجی برائیوں کی جڑ قلبی بیماریاں ہیں، جیسے حسد، غیبت، حرص وہوس، لالچ، تکبر، انانیت، وغیرہ، جب یہ کسی کے دل میں گھر کرجاتے ہیں تو باطنی دنیا تاریک ہوجاتی ہے، لہٰذا ہرحال میں قلب کی طہارت کا خیال ہوناچاہیے۔
مولانامقبول احمد سالک مصباحی نے بورڈ کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ بلا تفریق پورے ہندوستان کے علماوصوفیا کی تحریک ہے، اور جمووکشمیر کے صوفیاوعلمابھی اس میں شامل ہیں، انھوں نے کہا کہ صوفیا کشمیر کی بڑی تعداد کاتعلق سادات سمنان سے ہے اور مخدوم اشرف جہانگیر بھی سمنان سے آئے اس طرح کچھوچھہ اور کشمیر کا بڑا گہرا تعلق ہے۔
مولانا گل محمد کشمیری فاضل جامع ازہر نے عربی زبان میں خطاب کیا جس کا خلاصہ یہ تھا کہ حضور اشرف ملت اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہیں جو قائد اعظم کی شکل میں جلوہ گر ہوئے ہیں، ہمیں آپ کی اتباع کرنی چاہیے، ان کے بینر تلے جمع ہوکر اپنے مسائل حل کرنا چاہیے۔ مولانا عظیم اشرف نے بورڈ کے اغراض ومقاصد اور ممبر سازی کی اہمیت سے واقف کرایا اور بتایا کہ جب تک کشمیر کے علماومشائخ تنظیمی سطح پر متحد نہیں ہوں گے، ہماری جد وجہد کاکوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔

اس موقع سے مولانا زبیر احمد خان ابن مشتاق احمد خان نائب چیر مین تنظیم المدارس، ومہتمم مشتاق میموریل ٹرسٹ،اننت ناگ کشمیراورپیر حمید اللہ حقانی چیر مین تنظیم المدارس خانقاہ بڈگام کشمیرکوبورڈ کے بانی وصدرحضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی کے ہاتھوں ایوارڈسے نوازا گیا، اور حضور اشرف ملت کو تنظیم المدارس اہل سنت صوفی جموں وکشمیر کی جانب سے شیخ العالم ایوارڈبرائے اعتراف پورے عالم اسلام میں فروغ تصوف کو اجاگر کرنے اور سنیت وفکریہ تصوف کوہرسطح پر مضبوط مستحکم کرنے ودیگر فلاحی خدمات کے لئے نوازا گیا۔
پروگرام میں مولانا محمد معشوق اشرفی مدرسہ اشرفیہ نور الاسلام کھنیتر پونچھ، جموں،مولاناغلام مصطفی اشرفی جامعہ امام جامع مسجد سرکار کلاں، درگاہ لال پاک شاہ غازی پونچھ، مولانا طفیل حافظ طفیل اشرفی مدرسہ صفۃ العلوم فتح پورمنڈی پونچھ،مولاناداؤداحمد اشرفی جامعی، مہتمم مدرسہ حبیب العلوم سرنگوں جموں، مولانامحمد اشرف ٹھکرو، بیج بہاڑا، کشمیر جنرل سکریٹری تنظیم المدارس ایل سنت صوفی جموں کشمیر،مولانامفتی فاروق حسین مصباحی مرکزی خطیب جامع مسجد پونچھ، مولانامدثرنعیمی امام نعیمی جامع مسجد پونچھ، مفتی محمد اسلم مصباحی، جموں کشمیر مہتمم جامعہ عثمانیہ، مولاناحافظ محمد نصیرالدین راجوری جامع مسجدجموں کشمیر، مولاناقاری منظور حسین نعیمی امام جامع مسجد سنائی، پونچھ جموں کشمیر،مولانا غلام محمدرضوی مہتمم جامعہ فاطمۃ الزہرا، رضاآباد، ڈوڈہ جموں کشمیر،مولانا ابرار انجم مدرسہ کنزالایمان میگناڈ، پونچ،مولانا اعجاز الحق بخاری،مولانا نصیرالدین نقش بندی، مدرسہ معینیہ نظامیہ راجوری جموں کشمیر،حافظ مظفر احمد تیلی، مہتمم جامعہ صابریہ کنزالایمان، زورا، شوپیاں،مولاناحافظ اصغر حسین قادری صابریہ،حافظ طیب حسین صابریہ ماسٹر مشتاق احمد صابریہ وغیرہ کی تشریف آوری سے پروگرام میں چار چاند لگ گئے۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0