HomeUncategorized

آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کی کارکردگی کا جائزہ

حضور اشرف ملت کا دورہ ممبر ا،تھانے، مہاراشٹرا ممبرا (مہاراشٹرا)2/فروری بروز منگل معروف اسلامی اسکالر اور صوفی عالم دین نبیرہ حضورسرکارکلاں،شہزادہ حض

حضور اشرف ملت کا دورہ ممبر ا،تھانے، مہاراشٹرا
ممبرا (مہاراشٹرا)2/فروری بروز منگل
معروف اسلامی اسکالر اور صوفی عالم دین نبیرہ حضورسرکارکلاں،شہزادہ حضورشیخ اعظم پیرطریقت،رہبر راہ شریعت، حضرت علامہ الحاج الشاہ سید محمد اشرف اشرفی جیلانی نعیمی کچھوچھوی دامت برکاتہم،حضورمظہر المشائخ حضرت سید مظہر الدین اشرف کی عیادت اور آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کی کارکرکردگی کا جائزہ لینے ممبر اتشریف لائے،آپ کی آمد رات بارہ بجے کے قریب ہوئی۔اور ایک گھنٹے تک قیام رہا اس دوران آپ نے حضور مظہر المشائخ کی خیریت دریافت کی،اور ان کی جلد صحت ایبی کے لیے دعاکی۔حضرت نے حضور مظہر المشائخ کی ذات کو ممبر کے لیے فال نیک قرار دیااور کہا کہ ممبر میں فرزند مخدوم سمناں کی موجودگی ممبر اکی ترقی وخوش حالی کی ضمانت ہے۔مظہرالمشا ئخ کی خدمات سلسلہ اشرفیہ کے فروغ وترقی میں ناقابل انکار ہیں۔اس نشست میں بورڈ کے حوالے سے اہم گفت وشنید ہوئی۔اور بورڈ کو ترقی دینے اور اس کادائرہ کار وسیع رکنے کے ذرائع پر غور وخوض ہوا۔ممبرا کے متعد د علما ومشائخ اور نمائندہ حضرات موجود رہے۔ اس موقعے پر مفتی منظر حسن خان اشرفی گھاٹ کوپر،مولانا سید حسن اشرفی گووونڈی،قاری عمران احمد اشرفی ملنڈ بھی شریک مجلس رہے۔
حضور اشرف ملت نے مولانا قیصر امام اشرفی کو ممبر امیں بورڈ کا صدرنامزد فرمایا اور کہا کہ مولانا قیصر ممبرا کے حالات سے واقف ہیں،اور یہاں کے لوگوں سے ان کے رابطے بھی اچھے ہیں، ان کے زریعے ان سے انشاء اللہ بورڈ کی تعمیر وترقی کاکام ہوگا۔حضرت نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا قیصر امام اشرفی کاساتھ دیں۔مولانا قیصر امام اشرفی تقریبا دو دہائی سے ممبئی میں مقیم ہیں،اور ممبئی کی رگ رگ سے واقف ہیں،درالعلوم محمدیہ مین انھوں نے تعلیم حاصل کی،اور فراغت کے بعد مینارہ مسجد سے پانچ چھ سالوں تک جڑے رہے۔اس کے بعد ممبرا کا رخ کیا اور اس کے بعد سے اب تم ممبرامیں دعوت وتبلیغ،عملیات اور خدمت خلق کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔مولانا کا زیادہ وقت آج بھی ممبئی ہی میں گزرتا ہے،اور ہفتے میں دو دن کے لیے ممبرا میں بھی آتے ہیں۔ممبرا میں موصوف کا اپنا ذاتی مکان بھی ہے۔اور ایک دینی تربیت گاہ جامعہ اشرفیہ نصیریہ مدینۃ العلوم ایجوکیشن ٹرسٹ کے ڈائریکٹربھی ہیں۔حاضرین نے مولانا قیصر امام کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا اور کہاکہ بورڈ ان کی سربراہی میں ممبر میں خوب ترقی کرے گا۔
٭٭٭٭٭
ترتیب وپیش کش:
مقبول احمد سالک مصباحی

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0