HomePress Release

علماء و مشائخ بورڈ کے عہدیداران کی ابو عاصم اعظمی سے ملاقات

  ملت کے ساتھ رابطہ استوار رکھ پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ شاخ گونڈی کے سرپرست اعلیٰ نباض قوم ماہر سیاست

 

ملت کے ساتھ رابطہ استوار رکھ
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ
آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ شاخ گونڈی کے سرپرست اعلیٰ نباض قوم ماہر سیاست حاضرہ عالم نبیل خلیفہ حضور اشرف ملت حضرت علامہ خورشید جمال نوری صاحب قبلہ خانقاہ نوریہ جمالیہ نے اپنے دولت کدہ پہ سبربن ممبئ علاقہ گونڈی کے ایم۔ایل۔اے عالی جناب ابو عاصم اعظمی صاحب اور انکی پارٹی کے تمام کارپوریٹروں کیساتھ آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ گونڈی کے عہدیداران و کارکنان ودیگر علماء و دانشوران قوم و ملت کو شاندار پر تکلف عشائیہ کیلئے مدعو کیا۔دریں اثنا ملک کے موجودہ حالات پر علماء و دانشوروں نے اپنے اپنے آرا پیش کئے اس سے قبل تلاوت کلام اللہ سے مجلس کا آغاز ہوا حضرت مولانا مہتاب صاحب اشرفی نے نعت مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم سے اھل محفل کو سرور بخشا اور بالخصوص آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ شاخ گونڈی کی طرف سے مانخورد تا انڈین آئیل نگر برج کا نام سلطان الھند غریب نواز رحمت اللہ علیہ کے نام سے منسوب کئے جانے کی مانگ سے متعلق اسمبلی ہاؤس میں پر زور آواز اٹھانے پر تہنیت پیش کیا ہار و پھول اور گلدستہ سے پرتپاک استقبال کیا گیا حضرت خورشید ملت نے کہا کہ اسمبلی میں جہاں دیگر مسلم وزراء کی زبانیں گنگ تھیں وہاں ابو عاصم اعظمی جرات مندانہ کیساتھ ہم سب کی آواز بنکر اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی تھی۔حضرت قاری نعیم رضا صاحب قبلہ و حضرت سید حسن رضا اشرفی عہدیداران آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈشاخ گونڈی نے بھی اپنے مفید آرا پیش کئے مولانا قمرالزماں یار علوی نے ان اشعار کے ذریعہ تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔۔۔۔۔ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں
تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا
تیرے سامنے آسماں اور بھی ہیں
عالی جناب ابو عاصم اعظمی صاحب نے یقین دلایا کہ ہم اپنی پوری ٹیم کیساتھ مانخورد منڈالہ برج کو غریب نواز کے نام سے منسوب کرانے کیلئے اپنی مکمل توانائ صرف کردیں گے
بعدہ پیر طریقت خلیفہ حضور اشرف الصوفیاء حضرت الحاج غلام مصطفے قادری اشرفی صاحب کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا ۔شرکائے مجلس میں مخیر قوم عالی جناب غلام مرتضی علوی و آصف صاحب صدر غوثیہ مسجد و عارف بھائ اور دیگر علاقائ لوگوں کی کثیر تعداد موجود رہی۔
منجانب ۔۔آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ شاخ گونڈی ممبئ

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0