HomeUncategorized

محبت رسول امتیوں پر فرض: سید سلمان چشتی

انڈیا اسلامک کلچر سینٹر میں جلسہ سیرۃ النبی ﷺ نئی دہلی،03دسمبر(پریس ریلیز)گزشتہ رات انڈیا اسلامک کلچر سینٹر کی جانب سے جلسہ سیرۃ النبی ﷺ کا انعقاد کیا

انڈیا اسلامک کلچر سینٹر میں جلسہ سیرۃ النبی ﷺ
نئی دہلی،03دسمبر(پریس ریلیز)گزشتہ رات انڈیا اسلامک کلچر سینٹر کی جانب سے جلسہ سیرۃ النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ جوائنٹ سکریٹری سید سلمان چشتی نے سیرت رسول ﷺ کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسول امتیوں پر فرض ہے جسے ہندوستان میں صوفیا ئے کرام نے عملی جامہ پہنا کر دکھایا اور سر زمین ہند پر رسول اکرم کا پیغام امن،محبت،اخوت و انسانیت، حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ نے عام کیا۔ سید سلمان چشتی نے کہا کہ خدمت خلق امت محمدیہ کو رسول اللہ سے ملی امانت ہے جسے ہندوستان میں صوفیا ئے کرام نے سنبھال کر رکھا اور اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم خدمت خلق کا جذبہ اپنے آنے والی نسلوں تک پہنچائیں۔
انہوں نے خواتین کے حقوق کے بابت فرمایا کہ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین کو ذلت وپستی کے گڑھوں سے نکالا جب کہ وہ اس کی انتہا کو پہنچ چکی تھی، اس کے وجود کو گو ارا کرنے سے بھی انکار کیا جارہا تھا تو رحمۃ للعالمین بن کر تشریف لائے اور آپ نے پوری انسانیت کو اس آگ کی لپیٹ سے بچایا اور عورت کو بھی اس گڑھے سے نکالا۔ اور اس زندہ دفن کرنے والی عورت کو بے پناہ حقوق عطا فرمائے اور قومی وملی زندگی میں عورتوں کی کیا اہمیت ہے، اس کو سامنے رکھ کر اس کی فطرت کے مطابق اس کو ذمہ داریاں سونپیں۔آپ نے کہا کہ آج کے اس پر فتن دور میں ہمیں سیرت رسول پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے جس سے اپنی دنیا و آخرت سنوار سکیں۔

By: Husain Sherani

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 1