علما و مشائخ بورڈ کے صدر سید اشرف  کچھوچھوی اور بورڈ کے جنرل سکریٹری حاجی سید سلمان چشتی نے اجیت ڈووال این ایس اے اور انڈونیشیا کے وزیر سے ملاقات کی۔

HomeNewsUrdu News Articles

علما و مشائخ بورڈ کے صدر سید اشرف کچھوچھوی اور بورڈ کے جنرل سکریٹری حاجی سید سلمان چشتی نے اجیت ڈووال این ایس اے اور انڈونیشیا کے وزیر سے ملاقات کی۔

دسمبر3/،نئی دہلی (پریس ریلیز) پچھلے دنوں انڈیا اسلامک کلچر سینٹر نئی دہلی میں ''ہندوستان اور انڈونیشیا میں بین المذاہب امن اور سماجی ہم آہنگی کی ثق

دسمبر3/،نئی دہلی (پریس ریلیز)

پچھلے دنوں انڈیا اسلامک کلچر سینٹر نئی دہلی میں ”ہندوستان اور انڈونیشیا میں بین المذاہب امن اور سماجی ہم آہنگی کی ثقافت کو فروغ دینے میں علمائے کرام کا کردار” کے موضوع پر ایک امن سربراہی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ انڈونیشیا کے رابطہ کار،وزیر برائے سیاسی، قانونی اور سلامتی امور جناب محمد محفود اور ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر جناب اجیت ڈووال نے سربراہی اجلاس میں کلیدی خطاب کیا۔ اپنی تقریر کے دوران اجیت ڈووال نے کہا: جمہوریت میں نفرت انگیزبیانات کی کوئی جگہ نہیں ہے اور ”انتہا پسندی اور دہشت گردی اسلام کے مفہوم کے خلاف ہیں کیونکہ اسلام کا مطلب امن ہے“۔

جناب محمد محفود نے کہا: مذہب کو ”امن کا ذریعہ ہونا چاہیے، اختلاف، تنازعہ یا تشدد کا سبب نہیں ہونا چاہیے” اور اسے متحد کرنے والے آلے کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔
آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ کے قومی صدر اور ورلڈ صوفی فورم کے چیئرمین حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے NSA کے دفتر میں ایک عشائیہ میں شرکت کی جہاں حضرت نے انڈونیشیا کے وزیر جناب محمد محفود سے ملاقات کے دوران ”اکیسویں صدی میں تصوف: عالمی بحران کے حل کی تلاش” کتاب پیش کی۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال نے بورڈ کے صدر اور ورلڈ صوفی فورم کے چیئرمین کا تعارف ہندوستان کے ایک معروف صوفی رہنما کے طور پر کرایا جو ہندوستان میں صوفی بزرگوں کے پیغام ”محبت سب سے نہیں کسی سے نہیں ” پھیلا رہے ہیں۔

آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ اور ورلڈ صوفی فورم کے جنرل سکریٹری اور اجمیر درگاہ شریف سے حاجی سید سلمان چشتی نے امن سربراہی اجلاس میں ہندوستانی صوفی مسلمانوں کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ ہندوستان صوفی بزرگوں اور روحانی اساتذہ کی سرزمین ہے اور ہندوستانی مسلمان صوفی بزرگوں کی میراث ”محبت سب سے نفرت کسی سے نہیں، غیر مشروط محبت، سب کی خدمت“ پر عمل کرتے ہوئے سبھی کے ساتھ امن اور ہم آہنگی کے ساتھ رہتے ہیں۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0