خانقاہوں کو بدنام کرنے کی سازش کو سمجھیں مسلمان: سید محمد اشرف کچھوچھوی

HomeNewsUrdu News Articles

خانقاہوں کو بدنام کرنے کی سازش کو سمجھیں مسلمان: سید محمد اشرف کچھوچھوی

علما و مشائخ بورڈ کے سالانہ اجلاس میں درگاہوں کا احترام سکھانے کی تجویزمنظور 4 فروری 2023، کچھوچھہ شریف، امبیڈکر نگر آل انڈیا علماو مشائخ بورڈ ک

علما و مشائخ بورڈ کے سالانہ اجلاس میں درگاہوں کا احترام سکھانے کی تجویزمنظور

4 فروری 2023، کچھوچھہ شریف، امبیڈکر نگر

آل انڈیا علماو مشائخ بورڈ کا سالانہ اجلاس خانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم سرکار کلاں کچھوچھہ شریف امبیڈکر نگر میں منعقد ہوا جس میں بورڈ کی تمام ریاستوں کے ریاستی صدر، قومی ایگزیکٹیو کے عہدیداران اور ریاست اترپردیش کے ضلعی صدور نے شرکت کی، اجلاس کی صدرات بورڈ کے بانی و قومی صدر حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے کی۔.
اجلاس میں تمام ریاستوں کے عہدیداران نے اپنی اپنی ریاستوں میں بورڈ کے کاموں سے متعلق رپورٹ پیش کی اور پھر اس پر قومی ایگزیکیوٹیو باڈی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں قرار داد منظور کی گئی کہ جس قسم کا واقعہ درگاہ اجمیر شریف میں پیش آیا اس سے جہاں درگاہ شریف کی توہین ہوئی وہیں محبت کے چمن پر حملہہوا اس لئے بورڈ کے تمام ذمہ داران اور کارکنان مل کرعوام کے بیچ جائیں گے اوران کو محبت و آداب سکھائے جائیں گے۔ بنا کسی کی مخالفت کیے پوری سنجیدگی کے ساتھ بورڈ کا پیغام پہنچایا جائے گا، اس تجویز کو سبھی نے منظور کیا۔
وہیں بورڈ کے یوتھ ونگ کے قومی صدر سید مقصود اشرف نے تجویز پیش کی کہ ضلعی سطح پر بیت المال بنایا جائے جس کا انتظام مقامی کارکنان کے ذریعہ کیا جائے تاکہ لوگوں کے عطیات کو ایک جگہ اکٹھا کر کے انسانیت کی خدمت مقامی لوگوں کے ذریعہ بڑے پیمانے پر کی جا سکے، یہ تجویز بھی منظور کر لی گئی۔
آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ یوتھ ونگ کے قومی جنرل سکریٹری مولانا عبدالمعید ازہری نے بورڈ کے قومی صدر کی اجازت سے 2005سے 2023تک بورڈ کے پورے سفر کی کامیابی اوربورڈ کے ذریعہ کئے گئے کاموں پرایک رپورٹ پیش کی۔

آخر میں قومی صدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام کو بھٹکایا جا رہا ہے، خانقاہوں کو بدنام کرنے اور80فیصد عوام کوآپس میں لڑانے کی ایک بڑی سازش چل رہی ہے۔ عوام،علما و مشائخ سب کو اسے سمجھنا ہو گا اور اس سازش کو ناکام بنانے کے لیے سب کو آپسی اَنا کی جنگ چھوڑنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سبھی کو شخصیت پرستی اور مشرب کی لڑائی کو پیچھے چھوڑ کرساتھ بیٹھ کر عوام کو بتانا ہو گا کہ بارگاہ خواجہ غریب نواز ہم سب کا مرکز ہے اور اس بارگاہ کی بے حرمتی برداشت نہیں کی جا سکتی، لوگوں کو بارگاہوں کے آداب سیکھانے ہوں گے، ورنہ جب تک ہم سمجھیں گے دیر ہو جائے گی اس لئے بورڈاس کی پہل کر رہا ہے اور جلد ہی یہ پیغام سب تک پہنچا یا جائے گا، ہم اپنا محبت کا پیغام لے کر ہر جگہ کھڑے ہیں۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0