حضرت پیر خواجہ احمد نظامی کا وصال ایک عہد کا خاتمہ:حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی

HomeUrdu News Articles

حضرت پیر خواجہ احمد نظامی کا وصال ایک عہد کا خاتمہ:حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی

ین الاقوامی شہرت کی حامل عظیم روحانی مرکز درگاہ محبوب الٰہی حضرت نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین،مشہور صوفی بزرگ حضرت پیر خواجہ احمد نظامی سید بخاری عل

ین الاقوامی شہرت کی حامل عظیم روحانی مرکز درگاہ محبوب الٰہی حضرت نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین،مشہور صوفی بزرگ حضرت پیر خواجہ احمد نظامی سید بخاری علیہ الرحمہ کا قضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا ہے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔

آپ کے انتقال سے عالمی سطح پر سنی صوفی اور علمی وروحانی حلقوں میں رنج وغم کی لہر دوڑ گئی ہے۔آپ کے جانے سے روحانیت کی دنیا میں ایک ایسا خلا پید ہو گیا ہے جس کا جلد پر ہونا مشکل نظر آرہاہے۔مرحوم عالمی سنی صوفی تنظیم آ ل انڈیا علما ومشائخ بور ڈ کے روح رواں اور سرپرست اعلیٰ تھے۔تاحیات بورڈ کی سرپرستی اورتقویت فرمائی اور اس کے فروغ واستحکام کے لیے کوشاں رہے۔موصو ف کی وفات بورڈ کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔
میں بورڈ کے قومی صدرو ورلڈ صوفی فورم کے چیئرمین کی حیثیت سے خانوادہ نظامیہ خصوصاً آپ کے صاحبزادے اور بورڈ کے ایگزیکیوٹیو ممبرایڈووکیٹ سید فرید احمد نظامی صاحب و اہل خانہ کے اس غم میں برابر کا شریک ہوں اور حضرت کی مغفرت اور ترقی درجات کے لیے دعا گوں ہوں۔
اللہ تعالی پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

سید محمد اشرف کچھوچھوی

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0