ہمارے نبی نے بھی تنظیم بنائی جس کا نام امۃ ہے: سید محمد اشرف کچھوچھوی

HomeNewsUrdu News Articles

ہمارے نبی نے بھی تنظیم بنائی جس کا نام امۃ ہے: سید محمد اشرف کچھوچھوی

حضرت مخدوم علی ماہمی کی بارگاہ میں علما ومشائخ بورڈ کی اہم میٹنگ کا انعقاد ممبئی،19/جنوری،2023(پریس ریلیز) درگاہ حضور مخدوم فقیہہ علی ماہمی رحمت

حضرت مخدوم علی ماہمی کی بارگاہ میں علما ومشائخ بورڈ کی اہم میٹنگ کا انعقاد

ممبئی،19/جنوری،2023(پریس ریلیز)

درگاہ حضور مخدوم فقیہہ علی ماہمی رحمتہ اللہ علیہ کے احاطے میں آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کے بانی وقومی صدرحضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی کی صدارت میں بورڈمہاراشٹر ریاست کی جنرل باڈی میٹنگ بتاریخ17/جنوری،2023 کومنعقد ہوئی۔میٹنگ سے پہلے پیر مخدوم صاحب چیریٹیبل ٹرسٹ کے صدر جناب سہیل کھیڈوانی صاحب نے بورڈ کے قومی صدر حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔حضرت اشرف ملت نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا علما ومشائخ بورڈہندستان کی تمام خانقاہوں، آستانوں کی نمائندہ تنظیم ہے جو بزرگان دین کی تعلیمات کو عام کرنے میں کوشاں ہے۔ حضرت نے تنظیم کی اہمیت پربتایا کہ ہمارے نبی نے بھی تنظیم بنائی جس کا نام امۃ ہے اور کہا کہ تنظیمی و ملی کام کا صلہ صرف دنیا میں ہی نہیں بلکہ آخرت میں بھی ملے گا۔

میٹنگ کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا پھر قاری سعید اشرفی صاحب نے بارگاہ رسالت مآب میں نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔مولانا غلام وارث صاحب نے آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بورڈ کی سرگرمیوں پر تفصیلی گفتگوکی، انہوں نے کہا کہ آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ محافظ ناموس اہلبیت حضرت علامہ شفیق القادری حیدری اشرفی نے تمام خانقاہوں مدارس اور مساجد کے تمام ٹرسٹیوں سے اپیل کی کہ آج وقت کی پکارہے کہ ہم سب ملکر حضور اشرف ملت کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر بورڈ کے اغراض و مقاصد کو سنی صوفی عوام تک پہونچائیں اور خدمت کو اپنی زندگی میں شامل کرلیں۔میٹنگ میں شامل مہاراشٹرا کی تمام یونٹوں کے صدور حضرات نے اپنی اپنی یونٹوں کی رپورٹ پیش کیں اور بورڈ کے قومی صدر حضرت اشرف ملت نے ان کے کاموں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بورڈ کے مشن کو آگے بڑھانے میں مزید محنت کرنے کو کہا۔

میٹنگ میں خصوصی طور سے پیر مخدوم صاحب چیرٹیبل ٹرسٹ کے صدر جناب سہیل کھیڈوانی صاحب نے حضور اشرف ملت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیر مخدوم صاحب چیرٹیبل ٹرسٹ، آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کے اشتراک سے کسی بھی سماجی وفلاحی کام کے لئے تیار ہے۔ میٹنگ میں جناب ضرار حسین صدر اترپردیش، معین اجمیری صاحب،حافظ عمران خان اشرفی صدر تھانہ،مولانا سید حسن رضا اشرفی صدر مانخورد،مفتی شفیق القادری،مولانا قیصرامام صدر ممبرا،مولانا ارشد رضا صدر کرلا،مولانا غلام سرور اشرفی صدر خیرانی روڈ ساکی ناکہ،مولانا صغیراشرفی صدر مرول ناکہ اندھری ایسٹ،مولانا صوفی فخرالدین سرپرت خیرانی روڈ،مولانا غلام وارث حبیبی صدر پمپ ہاؤس،مولانا اخلاق بیگ صدر پوی،سید منظور صدر وکرولی،قاری عبدالحفیظ اشرفی صدر گھاٹکوپر،مولانا شکیل احمد صدر کلیان،مولانا مہتاب حبیبی صدر بھیونڈی،قاری عتیق صدر دیئسر،مولانا غلام مصطفٰی صدر چیتا کییمپ،مولانا حاتم طاء رضوی سکریٹری چیتاکیمپ،مولانا رضوان سبحانی،مولانا کوثراشرفی سرپرست مانخورد قاری شاہ محمد سبحانی،مولانا کلیم نورانی اشرفی،حافظ عابد حسین اشرفی صدر مالیگاؤں،مولانا آصف اشرفی صدر نالاسوپارہ،شمس القمر عقیل اشرفی لعل محمد معروف خان عبداللہ،،عبدالمصطفٰی خان اشرفی،وارث علی منصوف عبدال اور بورڈ کے تمام ذمہ داران موجود رہے۔

#AIUMB_MISSION #syedmohammadashraf #AIUMB #sufism #mahimdargah #mumbai #Tanzeem #meetings

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0