آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کے قومی صدر اشرف ملت حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی کا خصوصی خطاب۔ نکسل بارڈی (۲۲ نومبر) بعد نماز عشا دا رالعلوم غوثیہ ر
آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کے قومی صدر اشرف ملت حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی کا خصوصی خطاب۔
نکسل بارڈی (۲۲ نومبر)
بعد نماز عشا دا رالعلوم غوثیہ رضوانیہ نکسل باڑی ضلع دارجلنگ میں نہایت ہی شان و شوکت کے ساتھ خانوادۀ اشرفیہ کچھوچھہ مقدسہ کی ایک انقلاب آفریں اور علمی شخصیت شیخ اعظم حضرت علامہ سید شاہ اظہار اشرف اشرفی جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی یاد میں ایک تاریخ ساز اجلاس “جشن شیخ اعظم‘‘ کے نام سے منعقد ہوا جس کی سرپرستی شہزاۀ شیخ اعظم، آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کے بانی وقومی صدر وورلڈ صوفی فورم وغوث العالم میموریل ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیئرمین،اشرف ملت حضرت سید شاہ محمد اشرف کچھو چھوی نے فرمائی اور صدارت محقق مسائل شرعیہ علامہ مفتی محمدکمال الدین اشرفی مصباحی صدر مفتی و شیخ الحدیث ادارۀ شرعیہ اتر پردیش نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا رفیق عالم اشرفی باگ ڈوگرا نے انجام دیئے۔
امیر القلم علامہ صوفی مقبول احمد سالک مصباحی بانی و سربراہ اعلیٰ جامعہ قطب الدین بختیار کاکی دہلی ،مصنف کتب کثیرہ علامہ مفتی کمال الدین اشرفی مصباحی راۓ بریلی کے خصوصی خطابات بھی ہوئے۔مقامی علماۓ کرام میں مفتی پرویز احمد رشیدی جامعی نکسل باڑی،مولانا شاہ عالم اشرفی کوئماری،مفتی ابوالکلام اشرفی کھپریل،مفتی اشرف حسین اشرفی روحی دھاسہ ،مولانا دراز الدین اشرفی ،مولانا وسیم اختر رضوی کے بھی مختصر خطا بات ہوئے، اشرف الشعرا مولانا عثمان غنی اشرفی باگڈوگرا نے بارگاہ رسالت مآب میں منظوم خراج عقیدت پیش کیا ۔
اس اجلاس میں آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ شمالی بنگال یونٹ کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لے بھی غور و خوض کیا گیا اور اس کے لئے ٹھوس اقدامات اور قوی لائحہ عمل تیار کیۓ گئے۔
حضور اشرف ملت نے فرمایا کہ حضور شیخ اعظم علیہ الرحمۃ الرضوان نے شمالی بنگال کے ان علاقوں میں مسلک اہل سنت و جماعت کی ترویج و اشاعت کے لئے کافی جدوجہد کی ہے اور علم دین کے فروغ کے لیے بہت سارے ادارے بھی قائم کیے ہیں، سلسلہ اشرفیہ کی نشر و اشاعت میں بھی آپ نے نمایاں کردار ادا کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آپ سےشرف بیعت رکھنے والے کثیر تعداد میں وابستگان سلسلہ اشرفیہ ان علاقوں میں موجود ہیں۔
مولانا مقبول احمد سالک مصباحی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب سے حضور اشرف ملت نے آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ قائم کیا ہے اور ان علاقوں میں آپ کے دورہ کا آغاز ہوا ہے لوگ حضور اشرف ملت سے دن بدن قریب سے قریب تر ہو ئے ہیں اور آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ کی رکنیت حاصل کرکے اس بورڈ کو تقویت پہنچا رہے ہیں۔ ان شاء اللہ العزیز عنقریب ان علاقوں میں بورڈ کے ذریعے بہت سارے دینی و ملی اور فلاحی و تنظیمی کام انجام دیے جائیں گے۔
انجمن اشرفیہ نکسل باڑی کے ذمہ داروں نے اجلاس کو کامیاب بنایا۔
#AIUMB #ProphetMuhammad4All #AIUMB_MISSION #sufism #indian #india #Muslims #IndianMuslims #WestBengal #Siliguri #naksalbadi #syedmohammadashraf
COMMENTS