پڑوسی کا خاص خیال رکھیں : سید محمد اشرف کچھوچھوی

HomeNewsUrdu News Articles

پڑوسی کا خاص خیال رکھیں : سید محمد اشرف کچھوچھوی

ٹھاکر گنج میں جشن غوث اعظم کانفرنس کا شاندا انعقاد ٹھاکر گنج: 23.11.2022 (کشن گنج، سعید الرحمٰن) آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ یونٹ ٹھاکر گنج کے زیر

ٹھاکر گنج میں جشن غوث اعظم کانفرنس کا شاندا انعقاد

ٹھاکر گنج: 23.11.2022 (کشن گنج، سعید الرحمٰن)

آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ یونٹ ٹھاکر گنج کے زیر اہتمام پہلی بار جشن غوث اعظم کانفرنس کا شاندار انعقاد مدرسہ روڑ باگھ ماراٹھاکر گنج میں ہوا ۔ اس ایک روزہ عظیم الشان جشن غوث اعظم کانفرنس میں مقرر خصوصی کی حیثیت سے آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ کے بانی وقومی صدر و ورلڈ صوفی فورم و غوث العالم میموریل ایجوکیشنل سوساءٹی کے چیئرمین، شہزادہ حضور شیخ اعظم اشرف ملت حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے شرکت کی ۔ حضور اشرف ملت کی سرپرستی میں منعقد ہوئی اس ایک روزہ کانفرنس میں ملک و ملت کے اور کئی نامور خطیب بھی شریک ہوئے ۔

اپنی گفتگو کے دوران حضرت اشرف ملت نے انبیائے کرام وبزرگان دین کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور نفرت کسی سے نہیں محبت سب کے لئے سلوگن کو بھی گفتگو کا اہم موضوع بنا کر سبھی کو متحد رہنے کا پیغام دیا ۔ اپنی گفتگو کے دوران حضرت اشرف ملت نے رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام لوگوں کو پڑوسیوں کا خاص خیال رکھنے کی بات کہی ۔ حضرت نے اپنی گفتگو کے دوران آل انڈیا علما ومشاءخ بورڈ کے اغراض ومقاصد سے بھی لوگوں کو آگاہ کیا اور بورڈ سے جوڑنا وقت کا اہم ترین تقاضا بتایا ۔

علامہ مقبول احمد سالک مصباحی قومی ترجمان آل انڈیا علما ومشاءخ بورڈ نے بھی اپنے خطاب میں بورڈ کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی اور بورڈ کے ذریعے ضرورت مندوں کے درمیان جو خدمات انجام دی جارہی ہیں اس میں حضرت اشرف ملت کے کارنامے کی ستائش کرتے ہوئے اس تعلق سے لوگوں کو تفصیلی معلومات دیں اور لوگ بھی کافی متاثر ہوئے ۔ اس پروگرا میں علامہ ڈاکٹر شہباز مصباحی اور حضرت علامہ ظہور الاسلام نے بھی خطاب کیا ۔ پروگرام کی نظامت کے فراءض علامہ عباس علی اشرفی نے بخوبی انجام دیئے ۔ آخر میں صلاہ وسلام کے بعد حضرت اشرف ملت کی اقتداء میں دعا مانگی گئی ۔

اس ایک روزہ کانفرنس کے موقع پر مقامی علما میں مولانا نعیم الدین اشرفی، ماسٹر ظہور، اشرف عالم، مولانا جمیل اشرفی، مولانا جنید وغیرہ اور حضرت کے خادم قاری رفیق عالم ومولانا شاہ عالم سمیت علما کا ایک بڑا طبقہ یہاں موجود تھا ۔ وہیں مقامی معززین میں دلے گاءوں کے مکھیا نمائندہ محمد غلام حسنین، مکھیا نمائندہ سہیل، سابق مکھیا جوادالحق، جدیو لیڈر نظام الدین وغیرہ موجود تھے ۔ وہیں ٹھاکر گنج میں غوث اعظم کانفرنس کو کامیابی سے ہمکنار کرانے میں محمد سعید الرحمن شاعر ونمائندہ قومی تنظیم، حماد اشرفی، غالب، مولانا جمیل اشرفی، شہباز عالم کے علاوہ اور کئی ذمہ داران پیش پیش رہے ۔ پروگرام کے اختتام پر درجنوں لوگ حضرت اشرف ملت سے مرید ہو کر سلسلے میں داخل ہوئے ۔

#AIUMB #ProphetMuhammad4All #AIUMB_MISSION #sufism #indian #india #Muslims #IndianMuslims #WestBengal #Siliguri #naksalbadi #syedmohammadashraf #Thakurganj

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0