نوپور شرما کی گستاخی شانِ رسالت میں ناقابلِ برداشت: تنویر ہاشمی

HomePress Release

نوپور شرما کی گستاخی شانِ رسالت میں ناقابلِ برداشت: تنویر ہاشمی

آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ و جماعت اہل سنت کرناٹک کی زہریلی خاتون کو گرفتار کرنے کی مانگ مئی۲۹نئی دہلی(پریس ریلیز) چند دنوں قبل ایک ٹی وی چینل پر

آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ و جماعت اہل سنت کرناٹک کی زہریلی خاتون کو گرفتار کرنے کی مانگ

مئی۲۹نئی دہلی(پریس ریلیز)
چند دنوں قبل ایک ٹی وی چینل پر بحث کے دوران بدنام زمانہ اسلام وانسانیت دشمن خاتون نوپور شرمانے حضور اکرم ﷺ اور ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور قرآن مجید ودین ِاسلام کے خلاف جو زہر افشانی اور گستاخی کی ہے جس سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے،آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ اور جماعتِ اہلِ سنت کرناٹکا اس کی شدت کے ساتھ مذمت کرتی ہے۔آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کے نائب صدر اور جماعت اہل سنت کرناٹک کے صدر حضرت مولانا سید محمدتنویر ہاشمی نے حکومتِ ہند سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس بدبخت زہریلی خاتون نوپور شرما کو فوراً گرفتار کیا جائے۔ مزید آپ نے فرمایا کہ اس طرح بیان بازی فرقہ پرستوں کی ایک منظم سازش کا حصہ ہے۔ ان دنوں وطنِ عزیز ہندوستان کے جمہوری نظام اور گنگا جمنی تہذیب اور بھائی چارہ کو نقصان پہنچانے کے لیے وطن دشمن عناصر مسلسل مصروفِ کار ہیں۔
ملک بڑی تیزی کے ساتھ منافرت کی جانب بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے دہشت ووحشت کا ماحول بنا ہواہے۔ اپنے اخباری بیان میں مولانا تنویر ہاشمی نے کہا کہ ایسے حالات میں مسلمانانِ ہند کمال درجہ کی حکمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اکابر علماءِ کرام کی سرپرستی میں باہمی مشورے کے ساتھ اقدام کریں۔ فرقہ پرستوں کی یہی کوشش وسازش ہوتی ہے کہ وہ اس طرح کی مذموم بیان بازی کرکے مسلمانوں کو مشتعل کرنا چاہتے ہیں جس سے انہیں مذہبی منافرت پیدا کرنے سے سیاسی فائدہ حاصل ہوتاہے۔ دشمنان ِ اسلام کو معلوم ہونا چاہئے کہ حضور اکرم ﷺ، ازواجِ مطہرات، صحابہئ کرام، اسلام وقرآن کی شان وعظمت وعزت اتنی کمزور نہیں ہے کہ کوئی اس کو ختم کردے۔ الحمد للہ ناموسِ رسالت مآب کے تحفظ کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ کے ذمہئ کرم میں ہے۔ہرمسلمان حضوراکرم ﷺ کے ناموس وعزت پر اپنی جان قربان کرنے کا جذبہ رکھتا ہے۔ حالاتِ حاضرہ کے تناظر میں بالخصوص وطنِ عزیز میں نفرتوں کے ایسے ماحول میں ہم صبروتحمل اور سنجیدگی کے ساتھ قانونی چارہ جوئی کی جانب توجہ کریں، اپنے جذبات اور جوش کو قابو میں رکھیں۔ علماءِ کرام ذمہ داری کے ساتھ مسلسل جمعہ کے خطبات میں ملتِ اسلامیہ کی راہ نمائی کریں۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0