نوپور شرما اور نوین جندل کو گرفتار کیاجائے: تنویرہاشمی

HomeProtest

نوپور شرما اور نوین جندل کو گرفتار کیاجائے: تنویرہاشمی

علما مشائخ بورڈ اور جماعت اہل سنت کرناٹک کی گستاخان رسول کو سزادینے کا مطالبہ ۱۱/جون، وجے پورا(پریس ریلیز) حضور اکرم ﷺاور ام المؤمنین سیدہ عائش

علما مشائخ بورڈ اور جماعت اہل سنت کرناٹک کی گستاخان رسول کو سزادینے کا مطالبہ
۱۱/جون، وجے پورا(پریس ریلیز)

حضور اکرم ﷺاور ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شان میں گستاخی و بے ادبی کرنے والے ملعون نوپور شرمااور نوین جندل کو فوراً گرفتار کرنے اور انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئےآل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ، جماعت اہل سنت کرناٹک و مسلم متحدہ کونسل اور دیگر ملی و سماجی تنظیموں نے بورڈ کے نائب صدر و جماعت اہل سنت کے صدرحضرت مولانا سید محمدتنویر ہاشمی کی قیادت میں یہاں بیجاپور کے ڈپٹی کمشنر کو ایک یاد داشت پیش کی۔

مولانا سید محمدتنویر ہاشمی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ ایک منصوبہ بندسازش کے تحت مسلمانوں کے خلاف ایک تحریک چلائی جارہی ہے جس کا ایک بھیانک حصہ حضور اکرم ﷺ اور ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شان میں توہین آمیز کلمات کا استعمال کرنا ہے۔ نوپور شرما اور نوین جندل کی گستاخیوں کو قطعی برداشت نہیں کیاجائے گا۔ ایک قومی سطح کی سیاسی پارٹی کے ترجمان کی اس فحش غلطی کی سزا صرف پارٹی سے برطرف کرنا کافی نہیں ہوگا بلکہ ان دونوں گستاخوں کو ان کے کیفرِ کردارتک پہنچانے کے لیے انہیں فوراًگرفتار کرکے سخت سزا دے کر عبرت کانشان بنانا چاہئے۔

مولانا نے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ صدیوں سے ہندوستان میں ہندو مسلمان بھائی چارگی، اخوت ومحبت اور احترام مذاہب کے ساتھ رہتے چلے آرہے ہیں مگرچند سالوں سے فرقہ پرستوں کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد نفرتوں کا ماحول بنا یا گیا ہے جو اس ملک کی سا لمیت کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہے اور اسی فرقہ پرست گروہ کی جانب سے مسلسل زہر افشانی کی جارہی ہے۔ نوپور شرما اور نوین جندل کی بکواس سے یقینا پوری دنیا کے مسلمانوں کو قلبی تکلیف پہنچی ہے جو ناقابلِ برداشت ہے۔ مسلمان حضور اکرم ﷺ کو اپنی جان مال اولاد ماں باپ سے بڑھ کر چاہتے ہیں لہٰذا آپ ﷺ کی شانِ اقدس میں اگرکوئی ادنیٰ سی بے ادبی و گستاخی کرے تو کوئی بھی مسلمان اسے برداشت نہیں کرے گا۔ اللہ تعالیٰ نے حضور اکرم ﷺ کی عزت وناموس کی حفاظت کی ذمہ داری اپنے ذمہئ کرم میں لی ہے کسی کے بھونکنے سے حضور اکرم ﷺ کی شان وعظمت وعزت کم نہیں ہوگی۔

وطنِ عزیز کے تمام مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے بورڈ کے نائب صدر مولانا تنویر ہاشمی نے گذارش کی ہے کہ جوبھی اقدام کریں قانون کے دائرہ میں رہ کر کریں، قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ اور خاص طورپر ملک کا موجودہ ماحول ہمیں احتجاج کے لیے جلوس وغیرہ کی اجازت نہیں دیتا۔ حالیہ دنوں میں پرامن طریقہ سے کانپور بند کا اعلان کیا گیا تھا، مگر فرقہ پرستوں نے فساد کی شکل میں پر امن ماحول کو مکدر کردیا۔ اسی لیے حکمتاً اس طرح کے اقدام سے پرہیز کرتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی جانب توجہ کرنی چاہئے۔ اس پر امن احتجاج میں علماء کرام، عمائدین اور سیاسی رہنماؤں کے علاوہ نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک رہی۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0