HomeUncategorized

آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ صدر دفتر میں ذکر شہدائے کربلا

شہادت حسین ؓ کا مقصد نظام عدل و انصاف کو قائم کرنا: محمد حسین شیرانی (ستمبر11،نئی دہلی (پریس ریلیز) شہادت حسین ؓ کے مقصود کو سمجھیں تو معلوم ہوگا کہ

شہادت حسین ؓ کا مقصد نظام عدل و انصاف کو قائم کرنا: محمد حسین شیرانی
(ستمبر11،نئی دہلی (پریس ریلیز)
شہادت حسین ؓ کے مقصود کو سمجھیں تو معلوم ہوگا کہ آپ کا مقصدکتاب و سنت کے قانون کو صحیح طور پر رواج دینا، نظام عدل و انصاف کو قائم کرنا، حق کے مقابلہ میں باطل سے نہ ڈرنا، خوف و ہراس اور مصیبت و مشقت میں نہ گھبرانا اور ہر وقت اپنے مالک حقیقی کو یاد رکھنا اور اسی پر توکل اور ہر حال میں خداکا شکر ادا کرناتھا، ان مقاصد کو آج ملت فراموش کر چکی ہے جس کی وجہ سے تاریکی میں پھنستی جا رہی ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم شہادت حسین ؓ کے مقصود کو سمجھیں، اس سے پیغام حاصل کریں اور تاریک زندگیوں کو روشن و منور کریں۔ان خیالات کا اظہار محمد حسین شیرانی نے کیا۔
محمد عظیم اشرف نے کہا کہ امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ کی شہادت تاریخ کا ایک الم ناک حادثہ ہے جسے امت کبھی فراموش نہیں کر سکتی، صدیاں گزرنے کے بعد بھی شہادت کربلا لوگوں کو یاد ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس عظیم شہادت کے باوجود آج امت نے امام عالی مقام کی قربانیوں اور مقصود شہادت کو فراموش کر دیا ہے، دین اور نبوی تعلیمات کے لئے جو نا قابل فراموش کارنامہ امام عالی مقام اور آپ کے مبارک خاندان نے انجام دیا اس کو نظر انداز کر دیاجس کی وجہ سے ملت خسارے میں ہے۔
محفل میں حافظ محمد قمرالدین نے منقبت پیش کی، محمد اشرف ایس، محمد جنید، صدام حسین،طفیل احمد،حسنین خان،محمد شعیب، توصیف،شاداب اور الفیض وغیرہ نے شرکت کی، محفل کا اختتام صلوٰہ وسلام،فاتحہ خوانی اور ملک میں امن و امان کی دعا کے ساتھ ہوا۔

By: Husain Sherani

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0