آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کے صدر دفتر میں روزہ افطار کا اہتمام

HomeNewsUrdu News Articles

آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کے صدر دفتر میں روزہ افطار کا اہتمام

نئ دہلی، 15 اپریل، 2023 (پریس ریلیز) آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کی جانب سے جوہری فارم اوکھلا واقع صدر دفتر میں روزہ افطار کا اہتمام کیا گیا. اس موق

نئ دہلی، 15 اپریل، 2023 (پریس ریلیز)

آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کی جانب سے جوہری فارم اوکھلا واقع صدر دفتر میں روزہ افطار کا اہتمام کیا گیا. اس موقع پر منعقدہ تقریب میں جے این یو، جامعہ، دہلی یونیورسٹی کے پروفیسرز، طلبا اور شیرانی آباد ناگور راجستھان کے دہلی میں ڈاکٹر یٹ کی تیاری کرنے والے طلبا اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے دانشوران خصوصی طور پر موجود تھے. اس موقع پر بورڈ کے آفس سکریٹری حافظ محمد حسین شیرانی نے سبھی مہمانان کا استقبال کیا اور کہا کہ روزہ افطار آپسی اتحاد کو تقویت دیتا ہے، بورڈ کے بانی و قومی صدر حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی کی ہدایات پر مولانا عظیم اشرف (کیمپس کوآرڈینٹر)، محمد اشرف (ٹریزرار) اور ٹیم کی کوششوں سے ہم نے آج اس روزہ افطار کا اہتمام کیا ہے تاکہ ملک بھر سے دہلی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آئے طلبا کو مدعو کیا جا سکے اور بورڈ کے پلیٹ فارم سے ان کی رہنمائی کی جا سکے.
آخر میں آفس سکریٹری نے تشریف لانے والے خصوصی مہمانان ڈاکٹر محمد رکن الدین، ڈاکٹر محمد امتیاز و دیگر طلبا کا شکریہ ادا کیا.

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0