HomeUncategorized

پروگرام میں دعوت دینے کے لیے جمعیۃ علماء ہند کا شکریہ، بحثیت قوم ہمیں خود احتسابی کی ضرورت: سید محمداشرف کچھوچھوی

دہلی:۵/اگست ملک میں جاری ماب لنچنگ کے انسانیت سوز واقعات اور فرقہ پرستی کے بڑھتے قدم کو روکنے کے لیے جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام تالکٹورہ انڈوراسٹی

دہلی:۵/اگست
ملک میں جاری ماب لنچنگ کے انسانیت سوز واقعات اور فرقہ پرستی کے بڑھتے قدم کو روکنے کے لیے جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام تالکٹورہ انڈوراسٹیڈیم نئی دہلی میں امن و یکتا سمیلن منعقد ہوا جس میں ہند و، مسلم، سکھ، عیسائی سمیت تمام مذاہب و مسالک کے رہنماؤں نے شرکت کی.
آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے بانی و صدر اور ورلڈ صوفی فورم کے چیئرمین حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے پروگرام میں دعوت کے لیے جمعیۃ علماء ہند کا شکر یہ ادا۔ انھوں نے کہا کہ اسلام سلامتی اور خیرخواہی کا درس دیتا ہے۔ ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سیر ت موجود ہے کہ آپ نے کس طرح اپنے دشمنوں کے ساتھ خیر خواہی کا معاملہ پیش کیا.

انہوں نے کہا کہ ماب لنچنگ کے خلاف موثر قانون بنایا جائے. مذہب، ذات پات، رنگ و نسل، زبان اور فرقوں کی بنیاد پر بانٹنے والے ملک اور قوم کے بدترین دشمن ہیں.

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0