HomePress ReleaseStatements

جی ایس ٹی پر آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ کے صدر کا بیان

لکھنو(پریس ریلیز) آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ کے بانی و صدر حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے جی ایس ٹی کو گناہوں سے توبہ بتاتے ہوئے کہا کہ اگر انسان رب ک

لکھنو(پریس ریلیز) آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ کے بانی و صدر حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے جی ایس ٹی کو گناہوں سے توبہ بتاتے ہوئے کہا کہ اگر انسان رب کی بارگاہ میں جی ایس ٹی کو اپنا لے تو اس کے درجات بلند ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔یہ رب کا نظام ہے یہ بات انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہی جب ان سے جی ایس ٹی پر ان کی رائے پوچھی گئی ،انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری اور کالا بازاری روکنے کے لئے اگر کوئی قدم اٹھایاجاتا ہے تو ہم سب کو اس کی حمایت کرنا چاہئے۔سرکار نے قانون بنایا ہے اب اس کے نتیجے کچھ دن بعد پتہ چلیں گے ،لہذا کسی چیز کی مخالفت صرف بد گمانی کی بنیاد پر ٹھیک نہیں ہے،حضرت نے کل بہار میں بھیڑ کے ذریعہ دلت بھائیوں کو جان سے مارنے کی پر زور مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ دھیرے دھیرے جو خوف کا موحول بنایا جا رہا ہے وہ ملک کے لئے خطرناک ہے جو کسی کو چین سے جینے نہیں دیتا ،اگر آج شدت پسند بھیڑ کے نشانے پرمسلمان ،دلت ،سکھ ،عیسائی ہیں،تو کل یہآپس میں بھی ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوں گے جو بڑا ڈراونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح اتر پردیش میں آئے دن تشدد کی وارداتیں ہورہی ہیں اس سے ایک کمیونٹی میں خوف پیدا ہو رہا ہے حکومت کو اس پر دھیان دینا ہوگا۔
حضرت نے پھر ایک بار سبھی ہندوستانیوں سے ایک جٹ ہوکر اس نفرت والی بھیڑ کو محبت سے ہرا دینے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم ظلم کے خلا ف کھڑے ہوجائیں۔کیونکہ نفرتیں حد سے گذرتی جارہی ہیں اگر ہم نے دیر کی تو انجام زیادہ برا ہو گا،لہذا صبر کا دامن چھوڑے بغیر محبت کو عام کیا جائے اور نفرت کو ہرا دیا جائے۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0