آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ طلبا کو مفت کوچنگ فراہم کرائے گا

HomeUncategorized

آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ طلبا کو مفت کوچنگ فراہم کرائے گا

بورڈ کے قومی صدرحضرت سید محمد اشرف نے مفت اقرا کوالٹی کوچنگ سینٹر کا افتتاح کیا۔ دسمبر14 (رائے پور، چھتیس گڑھ) ہندوستان میں سنی صوفی مسلمانوں

بورڈ کے قومی صدرحضرت سید محمد اشرف نے مفت اقرا کوالٹی کوچنگ سینٹر کا افتتاح کیا۔

دسمبر14 (رائے پور، چھتیس گڑھ)

ہندوستان میں سنی صوفی مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیم آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈچھتیس گڑھ یونٹ کا ایک اہم قدم مشن پڑھو کے تحت مفت اقرا کوالٹی کوچنگ سینٹر کا بورڈ کے قومی صدر اور ورلڈ صوفی فورم کے چیئرمین حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے افتتاح کیا۔

مفت کوچنگ سینٹرکے افتتاح کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں بورڈ کے قومی صدر نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور علم کی روشنی کو ہر فرد تک پہنچانے پر زور دیا۔بورڈ چھتیس گڑھ کو مبارکباد دیتے ہوئے حضرت نے پروگرام میں موجودعوام کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس دلایا اور کہا کہ وہ اپنے بچوں کو اس مفت کوچنگ سینٹرمیں ضرور داخلہ کروائیں تاکہ مستقبل میں یہ بچے اپنے پیارے ملک اور قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔ آپ نے کہا ضرور یہ کوچنگ سینٹر آغاز ہے انشاء اللہ اس کا اختتام یونیورسٹی ہو گا۔

کوچنگ سینٹر کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے والے فاروق اشرفی، عمران خان، ایوب دانی اشرفی، محمد عمران، اویس اشرفی، قمر الدین اشرفی، کبیر اشرفی، عزیزالرحمن، صغیر احمد، جی ڈی نیازی، نعمان اکرم حامد، نذر عثمانی، تنویر نواب اشرفی بابا سمیت شہرکی دیگرتنظیموں کے ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز قاری محمد عمران اشرفی صاحب (نائب صدر بورڈ چھتیس گڑھ) نے تلاوت قرآن شریف سے کیا، توحید اشرفی نے نعت پاک اور منقبت پیش کی۔پروگرام کی نظامت سلیم اشرفی چشتی (جنرل سکریٹری بورڈ چھتیس گڑھ) نے کی۔اس مفت کوچنگ کلاسیز میں آٹھویں، نویں اور دسویں کے طلباء کو کیمسٹری، ریاضی، بائیو فزکس کی کوچنگ دی جائے گی۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0