وزیراعظم نے صوفیوں کے ہاتھ سونپی عقیدت کی چادر

HomeNewsUrdu News Articles

وزیراعظم نے صوفیوں کے ہاتھ سونپی عقیدت کی چادر

وزیراعظم نے صوفیوں کے ہاتھ سونپی عقیدت کی چادر 12 /جنوری 2024،بروز جمعرات(نئی دہلی) حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے 812 ویں عرس کے موقع پر

وزیراعظم نے صوفیوں کے ہاتھ سونپی عقیدت کی چادر

12 /جنوری 2024،بروز جمعرات(نئی دہلی)
حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے 812 ویں عرس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے صوفی مسلم وفد سے ملاقات کر حکومت ہند کی طرف سے درگاہ میں چادر پیش کرنے کے لئے بھیجی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے اپنی رہائش گاہ پر صوفی مسلم وفد سے گفتگوکی۔

آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ کے قومی صدر حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے وزیر اعظم کو 2015 میں کیا گیا وعدہ یاد دلایاجب انہوں نے ملک میں صوفی تعلیمات کو وسیع پیمانے پر پھیلانے کے لیے کام کرنے کی بات کی تھی، بچوں کی کتابوں میں صوفیائے کرام کے افکار اور تعلیمات کو شامل کیا جانا تھا جس سے ملک کی ہم آہنگی مضبوط ہو اور ملک ترقی کرے۔حضرت نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب اجمیر شریف میں پیش کی جانے والی وزیراعظم کی چادر صوفی مسلم وفد کے حوالے کی گئی ہے، اس سے قبل یہ کام سیاسی لوگ کرتے تھے جو زیادہ تر نہ تو اس کی اہمیت جانتے تھے اور نہ ہی اس میں ان کی عقیدت شامل ہوتی تھی لیکن اس نئی روایت کو شروع کرکے وزیراعظم نے ایک نیا دروازہ کھول دیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے جہاں ملک میں صوفیاکے ذریعہ معاشرے کے لیے دی گئی قربانیوں پر بات کی وہیں سماجی تانے بانے کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو بھی یاد کیا، ملک کی ترقی کے لیے امن اور ہم آہنگی سب سے اہم ہے اور صوفیاء کی تعلیمات نے اس میں راستہ ہموار کیا ہے۔
ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھولنے کے لیے وزیر اعظم نے جہاں اپنی کابینہ کی ساتھی اقلیتی بہبود کی وزیر اسمرتی ایرانی کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلے میں صوفی مسلم رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کریں اور ایک منصوبہ تیار کریں، وہیں صوفی کوریڈور پروجیکٹ کو نافذ کرنے کے بارے میں بھی بات کی۔

اس موقع پر آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ کے قومی صدر حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی، حضرت قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ مہرولی دہلی کے سجادہ نشین حضرت سید جاوید قطبی، آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ کے قومی ایگزیکٹیو ممبراوردرگاہ محبوب الٰہی حضرت خواجہ نطام الدین اولیاء کے سجادہ نشین خواجہ سید فرید احمد نظامی، بور ڈ کے قومی ایگزیکٹیو ممبر خواجہ سید نصیر الدین چشتی، گدینشین اجمیر شریف حاجی سلمان چشتی، پیارے خان صدر بابا تاج الدین ٹرسٹ ناگپور مہاراشٹر، مولانا کلب رشید اور دیگر معززین موجود تھے۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0