HomePress Release

فروری میں بین اقوامی صوفی کانفرنس کے انعقاد کی تیاریاں شروع پہلی تیاری میٹنگ میں سیمینار اور عوامی اجتماع کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ

نئی دہلی 21؍اکتوبر (پریس ریلیز) یہاں کل رات علماء ،مشائخ ،اسکالروں ،اساتذہ ،ریسرچ اسکالروں ،طلباء ،مصنفین اور دانشوروں کی ایک میٹنگ میں اگلے سال کے

نئی دہلی 21؍اکتوبر (پریس ریلیز)

12144770_1151837284844443_1332564351782232585_n 12140577_1151836874844484_9150374679508596207_n
یہاں کل رات علماء ،مشائخ ،اسکالروں ،اساتذہ ،ریسرچ اسکالروں ،طلباء ،مصنفین اور دانشوروں کی ایک میٹنگ میں اگلے سال کے اوائل میں نئی دہلی میں صوفیوں کے ایک بین الاقوامی سیمینار کی تیاری کا جائزہ لیا گیا ۔آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کے سینٹرل آفس میں منعقدہ اس میٹنگ سے صوفی اجمل نظامی،ظفر الدین برکاتی،سید شاہدلیکچرار جامعہ ہمدرد ،فہیم احمد ازہری ،غلام رسول دہلوی،اشرف الکوثر سمیت متعدد لوگوں نے اظہار خیال کر تے وقت تیاری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا اور یہ سمجھنے کی کوشش کی کہ دو روزہ سیمینار اور تیسرے دن عوامی اجتماع کو بحسن خوبی تکمیل تک پہونچانے کے لئے کن کن پہلوؤں پر توجہ دینا ضروری ہے ۔علمی اور عملی دونوں سطح پر اس سیمینار کو امن عالم کے لئے ہندوستانی مسلمانوں کی ایک کامیاب مخلصانہ کوشش قرار دینے کی نیت سے شرکاء نے اپنے مشورے پیش کئے ۔ بیشتر مقررین کی رائے سن کر ایسا لگا جیسے کہ وہ اس موقع کو یادگار بنانے کے لئے اس کے تمام پہلوؤں پر بہت سرگرمی سے سوچتے رہے ہیں ۔
بورڈ کے نیشنل سکریٹری سید شاہ حسن جامی نے اب تک کی گئی کوششوں کا ایک اجمالی خاکہ شرکاء کے سامنے پیش کیا جبکہ بورڈ کے آفس سکریٹری مولانا عبد المعید ازہری نے اس کانفرنس کے اغراض ومقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور شرکاء سے اپیل کی کہ وہ اپنے مشوروں سے نوازیں ۔ کم از کم 40تحریری مشورے بورڈ کو ملے ہیں جن پر کور کمیٹی میں بات کی جا ئے گی ۔
آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ نے فروری 2016میں اس سہ روزہ پروگرام کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس میں پہلے دو دن 4اجلاسوں میں مقالے پڑھا ئے جا ئیں گے ۔بیرونی ملکوں سے 40صوفیاء ،اساتذہ،دانشور،علماء اور مشائخ کی شرکت متوقع ہے ۔ملک کی اہم درگاہوں کے مشائخ اور علماء کے علاوہ 200علما ء، اسکالر ،دانشور شرکت کریں گے جن میں سے40اپنے مقالے بھی پیش کریں گے ۔عالمی حالات کو سامنے رکھتے ہو ئے اسلام کی صحیح تعلیمات کو عام کرنے اور اسلام اور مسلمانوں کی بگڑتی ہو ئی شبیہ کو بحال کرنے کی نیت سے یہ سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے جس میں اسلام کے پیغام امن پر ساری توجہ مرکوز رکھتے ہو ئے دنیا کو رہنے کے لائق ایک بہتر جگہ بنانے میں مسلمانوں کے کردار کو اجاگر کرنا مقصود ہے ۔
شرکاء میں ،سید شاداب رضوی بورڈ پریسیڈنٹ ایسٹ دہلی،قاری محمد الیاس اشرفی امام و خطیب مسجد پیروں والی مہرولی، مولانا غلام رسول امام و خطیب مسجد چھترپور ،عارف رضا نیر اشفاقی میوات ہریانہ ،سید شہاب الدین اشرف،غلام رسول خان،محمد حسین،سید روح الامین کاظمی،محمد نعیم،محمد عمران،محمد الیاس اشرفی،زین اللہ نظامی،اطہر خان مصباحی،عظیم ثقلینی،محمد شہباز عالم،مرزا حارث بین،منظور علی،ارشد قادری،ضمیر احمد،محمد لطف الرحمن ازہری،سید محمد عظیم الدین ازہری،فہیم احمد ثقلینی ازہری،محمد اکرم رضامصباحی،محمد اسحاق،محمد عاکف حیدر،محمد مشفق عالم،معراج الاسلام،نذیر احمد قادری،محمد خورشید ملک،محمد مصطفیٰ رضا،محمد طارق الزماں،عزیز الرحمن،سید محمود حسن،محمد مختار اشرف ،ضیائالرحمن ،محمد معراج الاشرفی،جعفر انصاری،محمد بہاء الدین،عزیز احمد،سید شاداب رضوی ،محمد مصطفیٰ ،حسین رضاوغیرہ شامل تھے۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0