رسول اکرم ﷺ کے انصاف کو اپنے گھر میں قائم کریں: سید محمد اشرف کچھوچھوی

HomeNewsUrdu News Articles

رسول اکرم ﷺ کے انصاف کو اپنے گھر میں قائم کریں: سید محمد اشرف کچھوچھوی

ترلوک پوری میں عظمت مصطفی کانفرنس سے علما ومشائخ بورڈ کے صدر کا خطاب پریس ریلیز: ۱۸/اکتوبر، ۲۲۰۲،نئی دہلی (محمد حسین شیرانی) گذشتہ رات

ترلوک پوری میں عظمت مصطفی کانفرنس سے علما ومشائخ بورڈ کے صدر کا خطاب
پریس ریلیز: ۱۸/اکتوبر، ۲۲۰۲،نئی دہلی (محمد حسین شیرانی)
گذشتہ رات ترلوک پوری،نئی دہلی میں جامعہ فیضان اشرف کی طرف سے عظمت مصطفیٰ کانفرنس کا انعقادہوا جس میں آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کے بانی وقومی صدر حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے عوامی ہجوم سے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ پوری کائنات کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے، آپ ﷺ نے تاریک دنیا کو اپنے انصاف سے روشن کیا، آج ہم اپنے نبی کے امتی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن تعلیمات نبی سے کوسوں دور ہیں، افسوس صد افسوس کہ ہم نے تعلیمات نبی کو بھلا دیا ہے جبکہ رسول اکرم نے ہمیں لوگوں کو معاف کرنا اور انصاف کرنا سکھایا ہے۔ آج ہمیں ضرورت ہے کہ ہم اپنے گھر سے انصاف کے قیام کی شروعات کریں، آج اپنے گھر میں کوئی بھی انصاف نہیں کرتا، انصاف اس وقت ممکن ہے جب ہر ایک اپنوں کے حقوق ادا کرے، اپنے والدین کے حقوق ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بیوی، بھائی،بہن،ساس بہواور دیگر رشتہ داروں کے حقوق ادا کریں اور یاد رکھیں کہ بنا انصاف کے امن ممکن نہیں اور بنا امن کے ترقی ممکن نہیں، اگر ترقی کے خواہاں ہو تو انصاف کرنا سیکھیں۔
کانفرنس میں آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کے قومی ترجمان مولانا مقبول احمد سالک مصباحی، مولانا زاہد القادری اشرفی نعیمی نے بھی خطاب فرمایا۔ سید غفران اشرف، مولانا حامد رضا اشرفی، مولانا ندیم رضا نے نعت رسول پیش کیں۔ نظامت کے فرائض مولانا قیصر فردوسی نے انجام دیئے۔نبی احمد اشرفی واراکین کمیٹی اور مولانا جابر رضا نے پروگرام کے انعقاد میں بخوبی رول ادا کیا۔
ڈاکٹر سید شاداب حسین رضوی اشرفی،صدر آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ دہلی واین سی آر،مولانا عظیم اشرف رکن علما ومشائخ بورڈ، مولانا محمد عاصم رضا، مولانا محمد آشکار اشرفی،مولانا حنیف رضا،مولاناکفیل احمد اشرفی، مولانا کلیم رضوی، جناب سعود عالم، حافظ غلام مصطفیٰ،حافط دلداراشرف،قاری گلزارچشتی، قاری رئیس، حافظ تفسیر،قاری سیفاللہ نوری،حافظ زاہد رضا، مولانا راحیل اشرفی،مولانا مغیث،مولانا منیر احمد اشرفی،مولانا ابن علی،مولانا عبدالواحد،مولاناعابد رضا،مولانا غلام محمد،مولانا محفوظ،مولانا نسیم،جناب انتظاراحمد، وکیل احمد اشرفی،نظام اشرفی، محمد اشرف علما ومشائخ بورڈ،محمد وصی، عبدالودود اور ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ کانفرنس کا اختتام حضرت اشرف ملت کی ملک میں امن وامان کی دعا اور صلوٰ ۃ وسلام کے ساتھ ہوا۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0