HomeNewsUrdu News Articles

دہشت گردی کو نکارنے کے لئے پاکستانی عوام کو مبارک باد: سید محمد اشرف

پاکستانی عوام نے انتہا پسندی اور تشدد کے مقابلے امن اور مروت کو ترجیح دیا لکھنؤ یوپی، (پریس رلیز)26 جولائی حالیہ پاکستانی انتخاب میں پاکستانی عوام نے

پاکستانی عوام نے انتہا پسندی اور تشدد کے مقابلے امن اور مروت کو ترجیح دیا
لکھنؤ یوپی، (پریس رلیز)26 جولائی
حالیہ پاکستانی انتخاب میں پاکستانی عوام نے دہشت گردی کو سرے سے نکارتے ہوئے انتہا پسندی کے خلاف اپنی منشاء کو صاف ظاہر کرکے بڑا فیصلہ لیا ہے۔حافظ سعید جیسے مبینہ انتہا پسندکی حمایت یافتہ پارٹی کو ایک بھی سیٹ نہ دے کر پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے خلاف یکسر کھڑے ہو کر یہ صاف کردیا کہ پاکستانی عوام کبھی بھی نفرت اور تشدد کی حمایت نہیں کر سکتی۔ اس عوام کے اس موقف کے لئے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔یہی حوصلہ نئی حکومت کو دہشت گردی کے خلاف سخت اقدام کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ورلڈ صوفی فورم کے صدر اور آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے بانی حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں یہ نیا بدلاؤ نئی امیدوں کو جنم دے رہا ہے۔اس نئی حکومت سے یہ امید ہے کہ اب دونوں ملکوں کے درمیان حالات میں بہتری آئے گی۔سید محمد اشرف نے عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ عمران خان پاکستان کی اکثرعوام کی عقیدت و محبت کا احترام کرتے ہوئے صوفیا کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر پاکستان میں محبت و اخوت اور ہمدردی اور انصاف کی فضا قائم کریں گے اور ذاتی مفادات اور غیر ضروری سیاست میں پھنسنے کی بجائے عوام کی بہتری اور امن کے قیام و فروغ کو ترجیح دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نئی حکومت سے پوری توقع ہے کہ دونوں ملکوں کے بیچ رشتے کو بھروسہ اور اعتماد کی بنیاد پر بہتر کریں گے۔ کیوں کہ دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار رشتوں کے بیچ سب سے بڑی دیواروں میں سے ایک دہشت گردی ہے۔ اور عمران خان سے ہم یہ توقع کرتے ہیں کہ ان کا پہلا قدم انتہا پسندی اور تشدد کے تمام راستوں کو مسدود کرنا ہوگا۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0