دنیا میں آنے کا مقصد محبت اور عشقِ الہی ہے : حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی

HomeNewsUrdu News Articles

دنیا میں آنے کا مقصد محبت اور عشقِ الہی ہے : حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی

آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کے قومی صدر کا برگدواں میں خطاب پریس ریلیز (بینی پور نیپال) دسمبر 20 بروز پیر آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کے ق

آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کے قومی صدر کا برگدواں میں خطاب

پریس ریلیز (بینی پور نیپال)

دسمبر 20 بروز پیر

آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کے قومی صدر حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نوڈہواں سے برجمن گنج،بہدری بازار،لال پور،کولھوئی بازار اور نوتنواں بازار ہو تے ہوئے برگدوا بازار مہراجگنج کے جلسے میں شرکت کی.

جلسے میں مولانا برکت حسین مصباحی نے تمھید ی خطاب کیا،اور ان حالات کا ذکر کیا جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی تھی،اس کے بعد فقیر راقم السطور مقبول احمد سالک مصباحی کھڑا ہواور اختصار کے ساتھ فضائل اہل بیت رسالت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علی کاذکر کرنا صحابہ کرام کی سنت ہے،حضرات صحابہ کرام کی سنت مبارکہ تھی کہ جب کسی مجلس میں ہوتے تو علی کا ذکر چھیڑ دیتے تھے،تاکہ معلوم ہوجائے مومن کون ہے اور منافق کون ہے۔
تکان اور سفر کی طوالت کے باوجود مجمع کی دل جمعی کو دیکھتے ہوئے حضور اشرف ملت نے اہل بر گدوا کو ایک شاندار خطاب سے نوازا۔اورکہا کہ دنیا میں آنے کامقصد محبت اور عشق الٰہی ہے،اگر محبت کاداعیہ نہ ہوتا تو اللہ تعالی اس کائنات کو ہر گز پیدا نہیں کرتا جیسا کہ حدیث قدسی میں مذکور ہے۔خطاب کے دوران قاری مہتاب عالم صاحب استاذ جامعہ کاملیہ مفتاح العلوم کولھوئی بازار کی ستائش بھی کی،اور کہا کہ ان کی کوئی غلطی نہیں ہے،آپ کسی غلط فہمی میں ہر گز مبتلا نہ ہوں انھوں نے باضابطہ مجھے دعوت دی تھی،مگر ناگزیر حالات کی وجہ سے تاخیر ہوئی،پروگرام کے بعد مجمع کا بیشتر حصہ حضرت کے دست حق پرست پر مرید ہوگیا۔

قاری ماہتاب عالم استاذ جامعہ کاملیہ مفتاح العلوم کولھوئی بازار، مولانا محمد فاروق فیضی، مولانا نور الہدیٰ مصباحی، مولانا جان عالم،مولانا فضل الرحمٰن مصباحی،مولانا کلام الدین ،مولانا صوفی وارث علی فیضی،سراج احمد،کمال احمد،رئیس صدیقی،ابرار احمد،نور عالم،رمضان علی،حکم الدین صدیقی،نوشاد عالم، ماسٹر سیف اللہ، اقبال احمد ا،سوگوا گڈوخان، چنوخان، محمود عالم، نواس علی صدیقی،غیاث الدین صدیقی،سراج الدین صدیقی وغیرہم نے دامے درمے قدمے سخنے پروگرام میں اپنی شرکت درج کروائی اورپروگرام کے انعقاد میں خصوصیت کے ساتھ قاری ماہتاب عالم استاذ جامعہ کاملیہ مفتاح العلوم کولھوئی بازارکی اور مولانا نورالہدی مصباحی کی کوششوں کا بڑا داخل رہا،ان کے علاوہ باقی نوجوانوں اور گاؤں ذمہ داران کی حمایت شامل حال رہی۔
ترتیب وپیش کش:
مولانا مقبول ا حمد سالک مصباحی

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0