جلوس محمدی کے موقع پر آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ،لکھنؤنے لنگرعام کاکیااہتمام

HomeRelief Work

جلوس محمدی کے موقع پر آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ،لکھنؤنے لنگرعام کاکیااہتمام

9 اکتوبر۔لکھنؤ (پریس ریلیز) عیدمیلاد النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے موقع پر لکھنؤ میں جلوس محمدی کے استقبال کے لئے آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ

9 اکتوبر۔لکھنؤ (پریس ریلیز)

عیدمیلاد النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے موقع پر لکھنؤ میں جلوس محمدی کے استقبال کے لئے آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ نے ہر سال کی طرح امسال بھی درگاہ حضرت شاہ مینا علیہ الرحمہ کے سامنے بورڈ کے یوتھ ونگ سرپرست سیدحماد اشرف کچھوچھوی کی قیادت میں لنگرعام کا اہتمام کیا۔
اس موقع پرسیدحماد اشرف کچھوچھوی نے کہا کہ آج بہت ہی مبارک دن ہے اوراسی دن رب تعالیٰ نے محسن انسانیت،رحمۃ اللعالمین کوساری دنیا کی رہنمائی کے لئے مبعوث فرمایا. ایسے وقت میں جبکہ پوری دنیا دہشت ووحشت کی زد میں تھی ظلم وزیادتی،جہالت وگمراہی اپنی انتہاکوپہنچ چکی تھی نبی اکرمﷺ کی آمدنے عورتوں، یتیموں،غریبوں اور مسکینو ں کو عزت سے زندگی گزارنے کا حق بخشا اورلوگوں کوضلالت وگمراہی کے اندھیروں سے چھٹکارادلایا اور توحید کی روشنی نصیب ہوئی۔ حضورﷺ کا میلاد منانا،ان کی یاد میں جلوس نکالنا دراصل اللہ کی ایک عظیم نعمت کاشکر بجا لانا ہے۔ میلادالنبی منانا عاشقان رسول کاشیوہ ہے اوریہ عمل کوئی نیاعمل نہیں ہے صحابہ کے دورسے یہ جاری وساری ہے۔
سید حماداشرف نے مزید کہاکہ حضوراکرم ﷺکی سیرت طیبہ نہ صرف مسلمانوں کے لئے ہے بلکہ سارے عالم کے لئے نمونہ عمل ہے۔نوع انسانی کے درمیان مساوات اورامن کاقیام حضور ﷺ کی تعلیمات کا حصہ ہے۔ ہرمسلمان کایہ فرض ہے کہ وہ عید میلاد النبیﷺکے موقع پراخوت ومحبت اوربھائی چارگی کا پیغام دے اورخدمت خلق کا خوب خوب اہتمام کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمات نبوی سے دوری کے سبب مسلمان آج تنزلی کے شکار ہو رہے ہیں ہمیں چاہئے کہ ہم تعلیمات نبوی پرپوری طرح عمل پیراہوں اوراسلام کی سچی تعلیمات کولوگوں کے سامنے پیش کریں اور پیغمبر اسلامﷺکے اخلاق کریمانہ اور انکے کرداروعمل کودنیاکے سامنے رکھاجائے اوربتایاجائے کہ محسن انسانیت ﷺ کی سیرت اوران کی زندگی،ان کے اقوال،اعمال وافعال سارے عالم کے لئے بہترین زندگی گزارنے کا نمونہ ہیں۔

اس موقع پر خاص طورپر شھزادہ اشرف ملت سید نواز اشرف، سید ناصر اشرف رمضان علی اشرفی، محمد ریحان، احسان، راجکمار، عبدالرحمن، محمد رفیق، محمد شاکر، عامر، سبحان علی، شریف، ہارون، حاجی یعقوب مراد علی اشرفی، محمدمتین،رضوان بابا،روی سونکرسمیت لکھنؤ یونٹ کے تمام ارکان موجود رہے۔

#ProphetMuhammad4All #syedmohammadashraf #world_sufi_forum #AIUMB_MISSION #Sufi_Islam #sufism #india #IndianMuslims #islam #meeladunnabi #Meelad #peace #peaceday2022 #Rabi_ul_Awwal

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0