علما ومشائخ بورڈ کے جنرل سیکرٹری حاجی سید سلمان چشتی نے انڈونیشیا میں ہندوستان کی نمائندگی

HomeNewsUrdu News Articles

علما ومشائخ بورڈ کے جنرل سیکرٹری حاجی سید سلمان چشتی نے انڈونیشیا میں ہندوستان کی نمائندگی

پریس ریلیز: اجمیر شریف (13/ نومبر2022) دس لاکھ سے زائد فعال اراکین اور پیروکار والی انڈونیشیا کی سب سے بڑی اسلامی روحانی، تعلیمی، تنظیم نہدۃ الع

پریس ریلیز: اجمیر شریف (13/ نومبر2022)

دس لاکھ سے زائد فعال اراکین اور پیروکار والی انڈونیشیا کی سب سے بڑی اسلامی روحانی، تعلیمی، تنظیم نہدۃ العلما نے G20 سمٹ کی صدارت میں ہونے والا پہلا R20 مذہبی فورم کا جکارتا انڈونیشیا میں انعقاد کیا۔

ہندوستان کی سب سے بڑی تنظیم آ ل انڈیا علما ومشائخ بورڈ اور ورلڈ صوفی فورم کے جنرل سکریٹری اور چشتی فاؤنڈیشن اجمیر شریف کے چیئرمین حاجی سید سلمان چشتی نے مرکزی بورڈ آف نہدۃ العلماء (PBNU) کے چیئرمین کے ایچ یحیٰ چولیل استاقف (گس یحییٰ)کی ذاتی دعوت پر فورم میں ہندستان کی نمائندگی کرتے ہوئے R20 سمٹ میں عقیدے اور مذہب کے نام پر انتہا پسندی، بنیاد پرستی اور تشدد کے عالمی حل تلاش کے لیے بین المذاہب مکالمے کے ساتھ ساتھ بین المذاہب مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ عقیدے اور مذہبی رسومات کا جوہر رحم، غیر مشروط محبت، ہمدردی، دیکھ بھال اور شکر گزاری کے ساتھ سب کی خدمت کرنا ہے۔انہوں نے انڈونیشیا کے صدر ایچ ای جوکوویڈوڈو اور نہدۃ العلما کے چیئرمین کے ایچ یحی چولیل استاقف (گس یحییٰ) کو دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا کی رہنمائی کرنے پر مبارکباد پیش کی، جو نوجوانوں اور شہریوں کو ایک دوسرے کا احترام کرنے کی تعلیم دیتا ہے اور ریاست اور مذہب کے معاملات میں اعتدال پسند اور ترقی پسند راستے پر چلتا ہے۔

R20 فورم نے ‘عالمی حل کے ایک ماخذ کے طور پر مذہب کو ظاہر کرنا اور اس کی تبلیغ کرنا مشترکہ اخلاقی اور روحانی اقدار کے لیے ایک عالمی تحریک کا موضوع اٹھایا۔ R20 مذہبی اور عالمی مذاہب کے رہنماؤں کے لیے مکالمے کی تعمیر اور عالمی مسائل کے حل کے لیے مذہب کی شراکت سے متعلق خیالات پیش کرنے کی جگہ ہے۔

R20 میں موجود تصدیق شدہ ممالک کی کل تعداد 32 تھی۔ مجموعی طور پر 338 شرکاء کی شرکت کی تصدیق ہوئی جن میں سے 124 کا تعلق بیرون ملک سے تھا۔ اس فورم میں پانچ براعظموں سے 45 مقررین شامل تھے۔
نہدۃ العلما کے چیئرمین گس یحییٰ کو 15ویں بین الاقوامی صوفی رنگ فیسٹیول اجمیر شریف کی طرف سے حاجی سید سلمان چشتی نے ”عالمی امن ایوارڈ”سے نوازا۔
مرکزی بورڈ آف نہدلۃ العلماء (PBNU) کے چیئرمین نے G20 مذہبی فورم انڈونیشیا کا اگلا فورم ہندوستانی مذہبی رہنما سری رام مادھو وارانسی کے حوالے کیا۔سری رام مادھو نے G20 کی صدارت میں آنے والے سال 2023 میں اپنے ملک ہندوستان میں انعقاد کے لئے خیرمقدم کا اظہار کیااور کہا کہ ہندستان ایک ایسا ملک ہے جو مانتا ہے کہ کائنات کی ہر چیز،ہر حصہ، مقدس ہے اورتمام مشمولات الٰہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندستان نہ صرف سبھی کو برداشت کرتا ہے اور سبھی کا احترام کرتا ہے بلکہ انسانیت کے تنوع کا جشن مناتا ہے۔ ہم ایک ہندوستانی معاشرے کا حصہ ہیں جو تنوع کی قدر کرتا ہے۔ ہندوستانی صوفی مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ اور بین الاقوامی سطح کے صوفیوں کی نمائندہ ہندوستانی تنظیم ورلڈ صوفی فورم کے نمائندے اور جنوب مشرقی ایشیا اور آسٹریلیا کی مسلم ورلڈ لیگ (MWL) کے چیئرمین شیخ عبدالرحمٰن الخیاط، انڈونیشیا کی حکومت کے نمائندے محسن صیحاب اور ہندوستان کی متعدد مذہبی شخصیات بشمول شری گووندا، شری دیو گری، سوامی مترانند، سوامی بھدریس داس و دیگر مذہبی رہنماؤں نے G20 فورم کے R20 میں شرکت کی۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0