بورڈ بھیونڈی یونٹ کی مشاورتی میٹنگ منعقد

HomeNewsUrdu News Articles

بورڈ بھیونڈی یونٹ کی مشاورتی میٹنگ منعقد

علماء ومشائخ بورڈ بھیونڈی یونٹ کی مشاورتی میٹنگ منعقد 20 دسمبر 2024 بروز جمعہ آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ شاخ بھیونڈی، ممبئی میں ایک مشاورتی م

علماء ومشائخ بورڈ بھیونڈی یونٹ کی مشاورتی میٹنگ منعقد

20 دسمبر 2024 بروز جمعہ

آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ شاخ بھیونڈی، ممبئی میں ایک مشاورتی میٹنگ رکھی گئ،
میٹنگ کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔
شاعر اھلسنت حضرت مولانا آصف رضا اشرفی نے بارگاہ مصطفٰی میں نعت شریف کا ھدیہ پیش کیا۔
بعدہ، حضرت علامہ مہتاب عالم حبیبی نائب صدر آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ بھیونڈی نے اپنے خطاب میں بورڈ کی ممبئی یونٹوں کو دیگر یونٹوں کی طرح کامیاب کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اس کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور وقت نکالنا ہوگا ۔

خلیفہ حضور اشرف ملت حضرت مولانا قاری سید حسن رضا
اشرفی نے بورڈ کے اغراض و مقاصد کو لوگوں کے سامنے پیش کیا ۔
صدر نششت حضرت علامہ محمد نصیرالدین اشرفی صاحب قبلہ نے قوم و ملت کیلئے دعائے فرمائی،
اخیر میں حضرت مولانا شاہ عالم اشرفی صاحب نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

حضرت مولانا محمد معظم صاحب کو
آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ شاخ کواٹنگرین سیوڑی کا صدر منتخب کیاگیا۔

شرکائے اجلاس

مہاراشٹرا یوتھ صدر حناب محمد ندیم خان اشرفی صاحب
حضرت مولانا قیصرامام صاحب صدر آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ ممبرا، حضرت مولانا محمد معظم صدر کواٹنگرین سیوڑی، حیات بھائی ،تاج محمد اشرفی، زاھد بھائ اشرفی، اعظم علی اشرفی،

المشتھر .مولانا محمد نصیرالدین اشرفی صدر آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ شاخ بھیونڈی

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0