آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کی مجلس عاملہ میٹنگ میں عہدیداران کا انتخاب

HomeAnnouncements

آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کی مجلس عاملہ میٹنگ میں عہدیداران کا انتخاب

حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی آئندہ ۵/ سال کے لئے بورڈ کے صدر منتخب، دیگر عہدیداران کا بھی انتخاب عمل میں آیا نئی دہلی: 12/مئی 2022(پریس ریلیز) آل ا

حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی آئندہ ۵/ سال کے لئے بورڈ کے صدر منتخب، دیگر عہدیداران کا بھی انتخاب عمل میں آیا

نئی دہلی: 12/مئی 2022(پریس ریلیز)
آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کی مجلس عاملہ میٹنگ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرل میں منعقد ہوئی جس میں بورڈ کے اراکین مجلس عاملہ نے شرکت کی۔ میٹنگ میں جمہوری طور پر بورڈ کے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔ درگاہ حضرت نظام الدین اولیا محبوب الٰہی کے سجادہ نشین سید احمد نظامی کو بورڈ کا سرپرست بنایا گیا۔ حضرت سید محمد اشرف کو آئندہ ۵/ سال کے لئے صدر منتخب کیا گیا۔

مجلس عاملہ کی میٹنگ میں متفقہ طور پر جن دیگر حضرات کا انتخاب عمل میں آیا ان میں سید محمد تنویر ہاشمی، سید آل مصطفیٰ پاشا قادری، سیدی میاں اور شاہ عمار احمد احمدی نیر میاں کو نائب صدر منتخب کیا گیا، حاجی سید سلمان چشتی کو جنرل سکریٹری، سید حسن جامی کو قومی سکریٹری، محمد حسین شیرانی کو آفس سکریٹری، محمد اشرف کو خازن،سید عالمگیر اشرف، سید نصیر الدین چشتی، سید فرید احمد نظامی کو مجلس عاملہ کا ممبر منتخب کیا گیا۔

پروفیسر خواجہ محمداکرام الدین کو مجلس شوریٰ کا صدر،قاضی محمد نعمان کو یوتھ ونگ کا نائب صدر،جناب جرار حسین کو اتر پردیش کا صدر،ڈاکٹرسید شاداب حسین رضوی اشرفی کو دہلی این سی آرکا صدر،مولانا محمد عمر کوہریانہ کا صدر، سیدتاج الدین قادری کو کرناٹک کا صدرمنتخب کیا گیا۔ سید حماد اشرف،عبدالمعید ازہری، سید افضال احمد،محمد عظیم اشرف اور شمیم قریشی کو یوتھ ونگ کی ذمہ داری سونپی گئی۔]

ساتھ ہی غلام رسول دہلوی، یونس موہانی، مفتی محمد حبیب الرحمن علوی مداری اور مولانا مقبول احمد سالک مصباحی کو میڈیا کی ذمہ داری سونپی گئی۔اور بورڈ کی لیگل سیل، ڈاکٹر ونگ اور ویمن ونگ کی تشکیل پر غوروخوض کیا گیا۔جماعت اہل سنت کرناٹک اور ورلڈ اردو ایسو سی ایشن کے ساتھ اشتراک کیا گیا۔ میٹنگ کے دیگر ایجنڈوں پر ذمہ داروں نے اپنی آراء پیش کی جنہیں آفس سکریٹری نے قلمبند کیا۔ بعض اراکین نے تحریری طور پر اپنی قیمتی آراء پیش کیں جن کو صدر بورڈ کے حوالے کیا گیا وہ جن آراء کو مناسب سمجھیں انہیں بورڈ کو مزید فعال و متحرک بنانے کے لئے استعمال کریں۔

صدر محترم نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کو راجستھان اور یوپی میں دو بڑے کالج کھولنے ہیں۔ بورڈ تعلیم کے فرروغ کو ترجیح دے گا۔ یہی وہ ذریعہ ہے جس سے انسان ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے۔ اس دوران کئی شخصیاب کو خواجہ غریب نواز ایوارڈ سے نوازا گیا جن میں مولانا محمد حسن رضا، مولانا آفتاب عالم، قاضی محمد نعمان احمد، حاجی شکیل احمد، حافظ محمد عمران خان، مولانا عظیم اشرف، رمضان علی، اختر علی صدیقی (سونو واحد) حافظ محمد مبین، شیخ محمد سلیم چشتی کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں۔نشست میں بورڈ کی تقریباً ۰۵
یونٹوں کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔
قاری محمد عامر رضا، مولانا محمد جمشید عالم، اختر علی صدیقی(سونو واحد)، راج کمار، محمد مظہر عالم اشرفی، شکیل اشرفی، پیر محمد اشرفی، محمد سلیم اشرفی، غلام مصطفیٰ،ارشد علی جیلانی، سید الطاف حسین، اورنگ زیب، صوفی رمیز بابا چشتی، شاہ عبدالغفار، محمد بلال احمد، فہیم احمد،شکیل احمد، تبریز احمد قادری، سید سرفراز علی، محمد مبین، محمد عاصم رضا، محمد معشوق، محمد اختر، عبدالعلیم، عابد حسین اشرفی، محمد شمیم قریشی،برکت شاہ، منصب علی، آفتاب عالم اشرفی، کاشف علی، مولیٰ بخش اشرفی، محمد سراج احمد، قطب الدین قادری، محمد مشرف رضا، مولانا رابع علوی، سید جاوید قطبی، حاجی دلبر حسین، محمد چمن قادری،مولانا رئیس الدین ازہری، مولانا محمد حسین، محمد اسلم، ابن علی اشرفی، محمد مومن اشرفی، صوفی رحمت علی مداری، وسیع احمد،محمد منّا، عمر فاروق اشرفی، محمد آفتاب، حضرت علی، علی شیر نظامی، محمد عظیم، زین العابدین، وکیل احمد، محمد انعام الحسن، محمد آزاد حسین و دیگر نے شرکت کی۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0