HomeNewsPress Release

آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کی طرف سے طلبا کے روشن مستقبل کے لئے’’ کیریئر پلا ننگ‘‘ کا انعقاد

باسنی ،ناگور 25اکتوبر آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ باسنی ناگور شاخ اور طلبہ ایسو سی ایشن باسنی، ناگور، راجستھان کے تحت گذشتہ روز طلبا میں تعلیمی بیداری پ

باسنی ،ناگور 25اکتوبر
آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ باسنی ناگور شاخ اور طلبہ ایسو سی ایشن باسنی، ناگور، راجستھان کے تحت گذشتہ روز طلبا میں تعلیمی بیداری پیدا کر نے کے لئے ’’کیر یئر پلا ننگ‘‘ کے نام سے دارالعلوم فیضان اشرف باسنی کے ہال میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام سے پہلے ٹرینروں نے شہر کے مختلف اسکولوں اور کا لجوں کا دورہ کیاجس میں طلبا کی تربیت سے متعلق بیانات ہو ئے اور اقلیتی سماج میں تعلیم کی اہمیت و ضرورت پر خصوصی توجہ دی ۔ پروگرام میں تعلیم کے تئیں بچے کا فی پر جوش نظر آئے ، اورٹرینروں کو احساس ہوا کہ انہیں رہنما ئی وگائیڈنس کی سخت ضرورت ہے۔
پروگرام میں باسنی کے مختلف اسکولوں و کا لجوں سے تقریباً سو سے زائد طلبا نے شرکت کی اور ملک کی مختلف کو چنگ سینٹرس اور یونیورسٹیوں سے دس ٹرینروں کے ذریعہ طلبا کی تربیت کی گئی ۔ پروگرام کو تین سیشن میں تقسیم کیا گیا جس کے پہلے سیشن میں آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ یوتھ باسنی کے صدر مولانا محمد حسین نے طلبا کو تعلیم میں آنے والی دشواریوں کا حل بتا تے ہو ئے ورکپ شاپ کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالی ۔ دوسرے سیشن میں طلبا کے لئے ذہنی آزمائش کا امتحان رکھا گیا جس میں پہلا دوسرا اور تیسرامقام حاصل کر نے وا لے طالب علموں کو انعامات سے نوازا گیا ۔ تیسرے سیشن میں ٹرینروں کے ذریعہ اعلیٰ تعلیم کے لئے مختلف برا نچیز کو مد نظر رکھتے ہو ئے طلباکی کا ؤ نسلنگ کی گئی جس میں سائنس و با یو ٹیکنالو جی کے لئے ڈاکٹر محمد اسماعیل، سائنس و حساب کے لئے انجینئر محمد غلا م جیلا نی ، انجینئر محمد یا سین اور انجینئر محمد اسرار جامعہ ملیہ اسلامیہ، کا مرس کے لئے سی اے جناب محمد ارشد صاحب اور آرٹس کے لئے مولانا محمد حسین و جناب محمد اختر نے طلبا کی رہنما ئی کی ۔ آخر میں طالب علموں کے روشن مستقبل کے لئے تعلیمی سہو لیات فراہم کئے جا نے کو یقینی بنا نے کی ہر ممکن مدد کا عہد کر نے کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا ۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0