آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کے قومی صدر کا مالیگاؤں دورہ

HomeConference

آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کے قومی صدر کا مالیگاؤں دورہ

مالیگاؤں، مئی 29 بورڈ کے قومی صدر کاشہر مالیگاؤں میں منعقدہ "تحفظ انسانیت کانفرنس" میں عوام الناس سے خطاب. کانفرنس کے علاوہ بورڈ مالیگاؤں

مالیگاؤں، مئی 29

بورڈ کے قومی صدر کاشہر مالیگاؤں میں منعقدہ “تحفظ انسانیت کانفرنس” میں عوام الناس سے خطاب.

کانفرنس کے علاوہ بورڈ مالیگاؤں یونٹ کی اہم میٹنگ میں بھی شرکت.

کانفرنس میں خطاب فرماتے ہوئے حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے فرمایا “کسی محفل ، جلسے میں جانے کے لیے نکلو تو یہ نیت کرلو کے میں خطیب اور علماء سے کچھ لینے جا رہا ہوں ۔ علماء اپنی محفلوں میں یہ نیت کرلیں کہ میں عوام کو کچھ دینے آیا ہوں” ۔ اور فرمایا “متحد ہوجاؤ، انسانیت کا تحفظ خود کو بدلنے میں ہے ۔ بڑے ہو تو اپنے آپ کو بڑا سمجھو، اپنے سے چھوٹو پر

شفقت کرو، اپنے دل کو ہر نفاق سے پاک کرو، اپنا محاسبہ کرو، دین کا کام کر رہے ہو تو پہلے اس پر خود عمل کرو، حسد، کینہ، بُرائی سے اپنے قلب کو صاف کرو “۔

✍🏻*رپورٹ :
شعیب اشرف
رکن آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ شاخ مالیگاؤں

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0