نفرتوں کے سیلاب کو روکنے کے لئے محبت کا باندھ بنانا مقصد: سید محمد اشرف کچھوچھوی

HomeConferences

نفرتوں کے سیلاب کو روکنے کے لئے محبت کا باندھ بنانا مقصد: سید محمد اشرف کچھوچھوی

نفرتوں کے سیلاب کو روکنے کے لئے محبت کا باندھ بنانا مقصد: سید محمد اشرف کچھوچھوی ناگپور میں علما مشائخ بورڈ اور بابا تاج الدین ٹرسٹ کے زیراہتمام صوفی

نفرتوں کے سیلاب کو روکنے کے لئے محبت کا باندھ بنانا مقصد: سید محمد اشرف کچھوچھوی
ناگپور میں علما مشائخ بورڈ اور بابا تاج الدین ٹرسٹ کے زیراہتمام صوفی کانفرنس و بین المذاہب کانفرنس

ستمبر 2 2022، جمعہ، ناگپور

بابا تاج الدین رحمتہ اللہ علیہکے 100 واں عرس کے موقع پرآل انڈیا علما مشائخ بورڈ اور بابا تاج الدین ٹرسٹ کے مشترکہ زیراہتمام 3 ستمبر کو عالمی صوفی کانفرنس اور بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ بابا تاج الدین آستانے کے احاطے میں اس تقریب کا اصل مقصد نفرت کی بڑھتی ہوئی فضا کو روکنا ہے۔
اس پروگرام کی معلومات آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ اور بابا تاج الدین ٹرسٹ کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں دی گئی۔اس پروگرام کا مقصد لوگوں تک صوفیا کے صحیح پیغام کو پہنچانا ہے جو کہ خدمت خلق ہے۔جس طرح کا ماحول ملک میں بنایا جا رہا ہے اسسے ملک کو نقصان ہورہا ہے۔ ہندوستانی ثقافت اور ہندوستانی ماحول کا بنیادی عنصر تنوع میں اتحاد ہے، جسے کثرت میں وحدت کہتے ہیں اور اس کا رزلٹ آپسی بھائی چارہ اور محبت ہے۔ اگر مذہبی جنون کو نہ روکانہ گیا تو ہندوستان کی ثقافت کو شدید دھچکا لگے گا، ہندستان ایک گلشن ہے جس میں مختلف مذاہب، افکار، زبانیں، سب ایک ساتھ چلتے ہیں اور ہندوستان اس سرزمین کو ایسا گلدستہ بنا دیتا ہے جو سب کو رجھاتا ہے۔
بابا تاج الدین کی درگاہ پر منعقد ہونے والے اس پروگرام کو دو حصوں میں منعقد کیا جانا ہے، ایک بین المذاہب کانفرنس اور دوسرا عالمی صوفی کانفرنس جس کا انعقاد آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ اور بابا تاج الدین ٹرسٹ کر رہا ہے۔ تمام مذاہب کے رہنما ایک جگہ اکٹھے ہو کر ملک سے محبت کا پیغام دیں گے اور ملک میں پھیلنے والی نفرت کے واقعات کو روکنے کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے تاکہ نفرت کی لہر کو روکنے کے لیے محبت کا باندھ بنایا جا سکے۔اس کے لئے سبھی کا متحد ہو کر محبت اور بھائی چارے کا پیغام عام کرنااولین ذمہ داری ہے، اس موقع پر مندوبین میں سے علما، مشائخ، مذہبی رہنما اور اسکالر اپنے خیالات لوگوں تک پہنچائیں گے تاکہ لوگوں کے درمیان ڈالی گئی غلط فہمیوں کی دیواریں گرائی جا سکیں۔
خصوصی طور پر اس کانفرنس میں بورڈ کے قومی صدر حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی، ٹرسٹ کے چیئرمین جناب پیارے خان، سید تنویر ہاشمی، سید شمیم الدین منعمی، سید آل مصطفیٰ علی پاشاہ قادری، سید عالمگیر اشرف، حاجی سید سلمان چشتی، پروفیسرخواجہ محمد اکرام الدین، پروفیسر نجیب جنگ، مفتی منظر حسن اشرفی، جناب تاج احمد راجا،شری گوسوامی سشیل مہاراج،شری برہمیشانند آچاریہ، سوامی چدانند مہاراج،شری بھیکو سنگسینا، کارڈینل اوسوائڈ،شری پرم جیت سنگھ چنڈوک، سوامی سارنگ مہاراج،شری موہن جی،شری سویر سرن، آچاریہ رام گوپال، سید مقصود اشرف، غلام رسول دہلوی اور دیگر شرکت کریں گے۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0