HomeNewsUrdu News Articles

مولانا نورالہدی مصباحی مخلص اور حق گو عالم دین تھے: اشتیاق احمد قادری

لکھنؤ۔۲نومبر آل انڈیا علماء و مشایخ بورڈ لکھنو یونٹ کی جانب سے خلیفۂ حضوراشرف ملت، مولانا نورالہدی مصباحی بستوی کے انتقال پر تعزیتی نشست کا انعقاد بور

لکھنؤ۔۲نومبر

آل انڈیا علماء و مشایخ بورڈ لکھنو یونٹ کی جانب سے خلیفۂ حضوراشرف ملت، مولانا نورالہدی مصباحی بستوی کے انتقال پر تعزیتی نشست کا انعقاد بورڈ کے صوبائی دفتر نظر باغ میں سید حماد اشرف جنرل سیکرٹری AIUMB کی صدارت میں ہوا۔ پروگرام کاآغاز قاری علی احمد اشرفی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، حسیم و حسن صابری برادران نے نعت رسول کا نذرانہ پیش کیا۔ مولانا اشتیاق احمد قادری صدر AIUMB لکھنؤیونٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مرحوم صوم و صلوۃ کے نہایت پابند اور مثبت سوچ کے مالک تھے دین کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار رہتے تھے۔ ان کی سب سے بڑی خوبی اور خاصیت تھی وہ تھی حق گوئی جس کا اعتراف سبھی کو ہے۔ پوروانچل میں AIUMB کے ایک مضبوط سپاہی تھے اوربورڈ کے حوالے سے بہت ہی متحرک اور فعال تھے۔
مولانا آل رسول احمد نے کہا کہ مولانا مرحوم کوخدانے جن خوبیوں سے نوازا تھا ان میں سے ا یک یہ کہ وہ دلوں کو جیتنے اور انہیں اپنا بنانے کا ہنر جانتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں دینی وعصری علوم کے علاوہ ملی وسیاسی بصیرتوں سے بھی نواز اتھا۔مولانا موصوف حق گواورملت کادرد رکھتے تھے ان کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے مگر مولانا جو تھے وہی رہے ان میں کوئی تبدیلی نہ آئی وہ ہر کام اللہ ورسول کی رضا کے لئے کرتے تھے۔اس موقع پر قاری محمد صدیق قادری،محمداحسان اللہ، رمضان اشرفی ،مولانا ربانی فیضی ،مولانا منعم رضا فیضی ،حاجی عبد الواحد خان اور کثیر تعداد میں مدارس کے طلبہ موجود تھے۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0