HomeNewsPress Release

امن خراب کرنے والے ہیں ملک کے غدار۔سید اشرف

جونپور(پریس ریلیز)آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ کے بانی وصدر حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے جونپور میں سیمینا ر ’’تصوف اور انسانیت ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کہ

جونپور(پریس ریلیز)آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ کے بانی وصدر حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے جونپور میں سیمینا ر ’’تصوف اور انسانیت ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح فضاؤں میں زہر گھولا جا رہا ہے وہ انسانیت کو تباہ کردیگا ،اس سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ محبت کو عام کیا جائے لوگ صبر کا دامن تھامے رہیں۔حضرت نے کہا کہ جس طرح متشدد بھیڑ لوگوں کو مار رہی ہے یہ ملک کے امن و سلامتی کے لئے بہت خطرناک بات ہے،اگر اب بھی امن پسند لوگ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے تو ملک کو مزید خطرہ کی طرف بڑھ رہاہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ سماج کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ دیش کے دشمن ہیں وہ کسی حال میں دیش بھکت نہیں ہو سکتے۔حضرت کچھوچھوی نے کہا کہ تشدد کسی بھی چیز کا حل نہیں ہے اگر امن ختم ہو تا ہے تو تو ترقی رک جاتی ہے ،وہ لوگ جو امن کے دشمن ہیں وہ ملککی ترقی کے بھی دشمن ہیں ،لہذاحکومت کو ان پر سختی کرنا چاہئے۔اگر اس بھیڑ کو نہیں روکا گیا تو نقصان ہونا طے ہے۔انہوں نے لوگوں سے صوفیا کرام کے طریقے پر چلنے کی بات کہی جہاں ’محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نہیں‘کا پیغام ہے۔حضرت نے کہا کہ انسانوں کا قتل کرنے والے ملک کے غدار ہیں اور سبھی امن پسند ہندوستانیوں کی ذ مہ داری ہے ملک میں امن قائم رکھنے کے لئیانہیں روکیں۔آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کوششیں کر رہاہے آپ اس مہم سے جڑیے اور ملک کے امن امان اور ترقی کے لئے اپنا کردارادا کیجئے۔ہندوستان ہم سب کا برابر ہے اور اس کے ہر دشمن سے حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اس موقعے پر بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے ۔سیمینار کے آخر میں صلاۃ و سلام کے بعد ملک میں امن و امان کے لئے دعا کی گئی۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0