آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ پنجاب صوبہ کا سالانہ اجلاس منعقد

HomeNewsUrdu News Articles

آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ پنجاب صوبہ کا سالانہ اجلاس منعقد

لدھیانہ 6 اگست علما مشائخ بورڈ بچوں کی دینی و عصری تعلیم پر تیزی سے کام کر رہا ہے مولانا عظیم اشرف کیمپس کوآرڈینیٹر آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ آج

لدھیانہ 6 اگست

علما مشائخ بورڈ بچوں کی دینی و عصری تعلیم پر تیزی سے کام کر رہا ہے
مولانا عظیم اشرف کیمپس کوآرڈینیٹر آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ
آج بتاریخ 6 اگست کو لدھیانہ میں آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ صوبہ پنجاب کی میٹینگ منعقد ہوئی ۔
میٹنگ کی ابتدا قاری محمد سلیم اشرفی کی تلاوت سے ہوئی ان کے بعد ماسٹر نواب صاحب نے نعت پاک پیش کی۔ بورڈ پنجاب یونٹوں کے صدور نے اپنی کارکردگیاں پیش کیں۔ حافظ محمد غلام مصطفی اشرفی امام ملوٹ نے بتایا کہ ملوٹ یونٹ نے علماء مشائخ بورڈ کے بینر تلے شجر کاری کا کام کیا اور اسی ماہ امام حسین کی نسبت سے ایک سبیل لگائی ۔
مولانا محمد نیاز صاحب نے کہا کہ ہم کو زمانہ کے اعتبار سے اپڈیٹ ہونے کی ضرورت ہے، آپسی خانہ جنگی سے بچا جائے۔
حافظ مقبول اشرف صاحب نے کہا کہ امام کے ساتھ ایک شخص کو رکھا جائے جو جگہ جگہ جا کر خواب غفلت سے لوگوں کو بیدار کرے،
جناب سرور صاحب نے کہا کہ ہم کو کام کرنے سے پہلے اپنے اندر یقین پیدا کرنا چاہئے،
مولانا رئیس اشرفی نے کہا کہ ایک دور میں پنجاب میں جنازہ پڑھانے کے لئے لوگوں کو تلاش کیا جاتا تھا پھر مخدوم المشائخ سید مختار اشرف اشرفی جیلانی سرکارکلاں کی آمد ہوئی اور رفتہ رفتہ کام ہونا شروع ہوا پھر بورڈ کے قومی صدر حضور اشرف ملت نے پنجاب کی قیادت کی اور آج گھر گھر دینی پیغام کا پرچم لہرا رہا ہے۔
محمد حبیب صاحب نے کہا کے نوجوان نسل جو صرف اسکول و کالجز سے جڑی ہے انکو اپنے ساتھ ملایا جائے اور ان کو بھی دینی پروگرامات میں دعوت دی جائے۔
مولانا شفیق اشرفی نے کہاکہ بورڈ کے نام میں ہی لفظ علماء شامل ہے لہٰذا علماء کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ بورڈ کے ماتحت وہ قوم کی فلاح و بہبود کا کام کریں۔
محمد سراج احمد جنرل سکریڑی آل انڈیاعلماءومشائخ بورڈ پنجاب نے کہا کہ ہم عظیم تحریک سے جڑے ہیں تو عظیم طریقہ سے کام کریں، اگرپنجاب میں کسی جگہ کوئی مسئلہ در پیش آتا ہے تو اس کی خبر صوبائی صدر یا عہد یدران کے پاس کریں تاکہ اصلاح ہو سکے۔
مولانا قطب الدین قادری اشرفی نے کہا کہ اسلام کا دوسرا نام ہی محبت ہے لہٰذا ہم کو محبت بانٹنی چاہئے ۔
جناب ماسٹر نواب نے کہاکہ ہمارا قائد کوئی نہیں تھا پھر اشرف ملت نے پنجاب کی قیادت کرتے ہوئے مولانا رمضان کو اپنا نمائندہ بناکر ہمارے درمیان بھیجا۔
آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کے مرکزی آفس سے آئے ہوئے مولانا عظیم اشرف کیمپس کوآرڈینیٹر مشائخ بورڈ نے کہا کہ بورڈ عملی طور پر کام کرتے ہوئے دینی و عصری تعلیم اپنے بچوں کو دے رہا ہے تاکہ اسلام کی صحیح تصویر دنیا کے سامنے پیش کر سکیں اور جمعہ کے دن ہر مسجد میں ایک ہی عنوان پر تقریر ہونی چاہئے، وہ صوبائی آفس سے آپ تک پہنچا دیا جائے گا، خاص کر ہم کو کسی کو خارج کرنے سے پہلے اپنے دوست کو دوستی کے سبب جنت لیکر جانا ہے بس یہی فکر ہماری ہونی چاہئے ۔
آخر میں بورڈ پنجاب کے صدر مولانا رمضان اشرفی نے کہا کہ ہم نے بیت المال کا قیام کر لیا ہے اب قوم کی فلاح و بہبود کا کام اسی کے ماتحت بورڈ کے بینر تلے کریں گے ہم حکومت پنجاب کے پاس جشن عید میلاد النبی کی تعطیل کے لئے ایک وفد بھیج کر درخواست کریں گے کہ اس دن پورے پنجاب میں ہر طبقہ کی سرکاری سطح پر تعطیل ہونی چاہئے، مزید کہا کہ مساجد و مدارس اور قبرستان میں آنے والی در پیش مشکلات کے حل کے لئے ایڈ منسٹر عالی جناب فیاض احمد فاروقی صاحب سے جلد ملیں گے ۔

اس موقع پر مولانا مولا بخش ،عطاء محمد ،محمد رفیق صدر بھٹنڈہ ، قاسم صاحب صدر فرید کوٹ ، مولانا حسیب الرحمن صاحب ، شمیم بخاری، حافظ شبیر، چمن قادری، شاہد قادری ، نوشاد قادری،حافظ عرفان رضا، مولانا مظہر اشرفی، حافظ مجیب اور سرپنج شیر خان وغیرہ نے شرکت کی۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0