اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب کو کوثر عطا فرمایا : سید محمد اشرف کچھوچھوی

HomeUrdu News ArticlesUpcoming Events

اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب کو کوثر عطا فرمایا : سید محمد اشرف کچھوچھوی

جشن عید میلاد النبی اور عرس چیخ اعظم میں علمائے کرام کا بیان گوونڈی ممبئی (November 06) اللہ تعالی نے اپنے محبوب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو

جشن عید میلاد النبی اور عرس چیخ اعظم میں علمائے کرام کا بیان

گوونڈی ممبئی (November 06)

اللہ تعالی نے اپنے محبوب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو کوثر عطا فرمایاہے، کوثر کامعنی خیرکثیرکے ہیں، اس خیر کثر کاایک معنی نسل نبوت کا بقا اور اس کاتحفظ ہے، یعنی رسول اللہ کےدشمنوں کی نسل کثرت کے باوجود فناہوجائےگی، جب کہ نسل رسالت کم ہونے کے باوجود تاقیامت باقی رہے گی۔ اور انسان کی نسل اور اس کاذکر باقی رہے اس سے بڑا کوئی خیر نہیں۔
ان خیالات کااظہار مجدد تعلیمات اشرفیہ، نبیرہ سرکار کلاں، شہزادہ شیخ اعظم حضرت علامہ سید شاہ محمد اشرف اشرفی جیلانی کچھوچھوی بانی وصدر آل انڈیاعلماومشائخ بورڈ نےگوونڈی ممبئی میں منعقد ایک جلسہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم اورعرس شیخ اعظم میں کیا، انھوں نے کہا کہ یہ اسلام کی عظیم خصوصیت ہے کہ اس کے حفاظت کا پختہ انتظام کیاگیاہے، حدیث پا ک میں فرمایا گیاکہ میں تمھارے درمیان دو چیزیں چھوڑکر جارہاہوں، اگرتم مضبوطی سے اسےتھامے رہوگے تو کبھی گمراہ نہ ہوگے، ایک اللہ کی کتاب اور دوسری میری آل پاک۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد مداحان رسالت خصوصا مولانا ذوالفقار اشرفی نے بارگاہ رسالت مآب میں صلی اللہ علیہ وسلم میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع سے حضرت اشرف ملت نے قاری غلام وارث حبیبی اورمولانا ارشد رضا کو سلسلہ عالیہ اشرفیہ کی اجازت وخلافت سے نوازا۔
مفتی اہل سنت مفتی منظر حسن خان اشرفی بانی وناظم اعلی جامعہ حجاز یہ گھاٹکوپرکا ایمان افروزخطاب ہواجس میں انھوں نے اہل بیت رسالت کے دشمنوں کی خوب خبر لی اورکہاکہ ہردور میں اہل بیت رسالت پر ظلم کیا گیا مگر حضرات اہل بیت رسالت نے اس کا مقابلہ صبرو شکر سے کیا، آج بھی یہ مکروہ سلسلہ مختلف شکلوں میں جاری ہےمگر اللہ رسول سنت رسول پر عمل کرتے ہوئے انھیں دعاؤں سے نوازتے ہیں۔
عرس شیخ اعظم میں شرکت کرنے والے علمائے کرام میں خلیفہ حضور اشرف ملت علامہ خورشید جمال نوری اشرفی ،خلفیہ حضور اشرف ملت علامہ مفتی قمرالزماں،قاری نعیم رضا اشرفی،مولانا تفسیر رضا اشرفی،قاری صدام حسین اشرفی
، قاری نوشیر رضا،مولانا غلام سرور اشرفی،حافظ بشیراحمداشرفی،مولانا سید مونس اشرف وغیرہ نے اپنی پرجوش شرکت سے پروگرام میں چار چاند لگادیا۔
پروگرام کا اہتمام اراکین آل انڈیا علماء و مشایخ بورڈ شاخ مانخورد ممبئ 43 نے کیا تھا، خلفیہ حضور اشرف ملت مولانا سید حسن رضااشرفی، مولانا صوفی کوثر اشرفی مولانا وسیم صاحب لال محمد برکاتی،محمد عقیل اشرفی،منصور برکاتی،وکیل خان اشرفی،محمد اجمل اشرفی،شمش القمر،سرور اشرفی،ارمان اشرفی،صدام اشرفی ، شمشاد اشرفی،شھباز اشرفی،یعقوب بھائ وغیرہ نے دامے درمے قدمی سخنے جلسہ کو سجانے اور کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
صلاۃوسلام اور حضور اشرف ملت کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0