HomeUncategorized

سائنس نے بھی کیا معراج النبی ﷺ کا اعتراف

نئی دہلی، 4مارچ، پریس ریلیز درگاہ بھورے شاہ رحمۃ اللہ علیہ، نزد نظام الدین ریلوے اسٹیشن ،نئی دہلی میں کل رات جشن معراج النبی ﷺ اور خواجہ غریب کانفرنس

نئی دہلی، 4مارچ، پریس ریلیز
درگاہ بھورے شاہ رحمۃ اللہ علیہ، نزد نظام الدین ریلوے اسٹیشن ،نئی دہلی میں کل رات جشن معراج النبی ﷺ اور خواجہ غریب کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے صدرا ورلڈ صوفی فورم کے چیئر مین حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ حضرت نے کہا کہ واقعہ معراج کی حقیقت کو دور جدید کی سائنسی ایجادات نے ثابت کر دیا ہے۔ انسان سات سمندرپار کسی دیہات میں بیٹھا ویڈیو لنک سے تصویر اور آواز کے ساتھ بات کر سکتا ہے، ایک ہی وقت میں ہندوستان میں بھی ہے اور امریکہ میں بھی موجود ہے، بذریعہ کمپیوٹر براہ راست مشاہدہ ہورہاہے، معجزات ، مشاہدات و کشف وکرامات جیسے روحانی معاملات کے منکرین کی عقلی دلیلوں کو سائنس نے مسترد کر دیا ہے۔حضرت نے معترضین کا سوال کہ اتنی طویل و عظیم مسافت ایک رات میں کیسے طے ہو سکتی ہے تو ان کو برقی رو کی تیز رفتاری سے مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب بجلی کا ایک بلب ایک لاکھ چھیاسی ہزار میل کے فاصلے پر سوئچ دبانے سے ایک سیکنڈ میں جل جاسکتا ہے تو رسول اللہ ﷺ معراج کیوں نہیں کر سکتے۔ آپ نے کہا کہ ذہن کو صاف کرنے اور غور کرنے کی ضرورت ہے۔
حضرت نے خواجہ غریب نواز کی تعلیمات پربھی روشنی ڈالی، آپ نے کہا کہ ہمیں اس نفرت کے دور میں خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی پیروی کرنی ہوگی ،تبھی ہم کامیاب ہوسکتے ہیں۔ حضرت نے مسجد اور درگاہ بھورے شاہ کمیٹی کے نوجوانوں کو دعاؤں سے نوازتے ہوئے کہا کہ جب تک نوجوانوں کے دلوں میں محبت رسول و محبت اولیا ہے تب تک ہماری قوم کو کوئی گمراہ نہیں کرسکتا۔
پروگرام کی صدارت حضرت سید شاہ بختیار حسن صاحب صابری فریدی چشتی، سجادہ نشین خانقاہ چشتیہ فریدیہ صابریہ قادریہ عالیہ دھموارہ شریف نے کی۔پروگرام کا اختتام صلوٰ ۃ وسلام اور ملک میں امن وامان کی دعا کے ساتھ ہوا۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0