ترکی اور شام میں مسلسل آنے والے زلزلے ہمارے لیے وارننگ: سید محمد اشرف کچھوچھوی

HomeNewsUrdu News Articles

ترکی اور شام میں مسلسل آنے والے زلزلے ہمارے لیے وارننگ: سید محمد اشرف کچھوچھوی

علما مشائخ بورڈ کی اپیل زلزلے سے متاثرین کیلئے جمعہ کے روز خصوصی دعا کا اہتمام کیا جائے فروری 08(پریس ریلیز) نئی دہلی آل انڈیا علما و مشائخ بور

علما مشائخ بورڈ کی اپیل زلزلے سے متاثرین کیلئے جمعہ کے روز خصوصی دعا کا اہتمام کیا جائے

فروری 08(پریس ریلیز) نئی دہلی

آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ کے قومی صدر اور ورلڈ صوفی فورم کے چیئرمین حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے ترکی اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے متاثرین اور جو لوگ ابھی تک اس مصیبت میں پھنسے ہیں ان کے تئیں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ یہ قدرت کا قہر ہے ہم سب کو اپنے رب سے رحم کی بھیک مانگنی چاہئے۔
حضرت نے کہا کہ ہم سب دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مصیبت زدہ لوگوں پر رحم فرمائے اور جو لوگ ابھی تک ملبے میں دبے ہوئے ہیں انہیں بحفاظت باہر نکالا جائے اورجو لوگ اس آفت کا شکار ہوگئے ہیں ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ایسے وقت میں سبھی کو انسانیت کی خدمت کے لیے آگے آنا چاہئے، ہم حکومت ہند کی جانب سے فوری ریلیف بھیجنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں، یہ وقت مصیبت زدہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کا ہے، جو جہاں ہے وہاں سے جو مدد ممکن ہو اسے کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تباہی ہمارے لیے سبق بھی ہے، ہم جس طرح برائیوں کی طرف بڑھ رہے ہیں اور جدیدیت و ترقی کے نام پر جس طرح فطرت سے ٹکرارہے ہیں اس سے ہمیں اب رک جانا چاہئے، ہم سب کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے اور کوشش کرنی چاہئے کہ ہم انسانیت کے خلاف کوئی کام نہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ ترکی اور شام میں مصیبت زدہ انسانیت کے لیے جمعہ کے روز خصوصی دعا کا اہتمام کرے گا جو ہر جگہ ایک ہی وقت میں کی جائے گی، ویسے ہر خانقاہ میں روزانہ دعا جا رہی ہے۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0