غزہ: آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے تحت پانی کی فراہمی غزہ (نامہ نگار) آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے زیر اہتمام غزہ کے عوام کو پانی کی فراہمی کے ل
غزہ: آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے تحت پانی کی فراہمی
غزہ (نامہ نگار) آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے زیر اہتمام غزہ کے عوام کو پانی کی فراہمی کے لئے ایک بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے۔ اس اقدام کے تحت غزہ پٹی میں پانی کے ٹینکرز کے ذریعے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔
یہ خدمات اشرف ملت سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھوی کی قیادت میں انجام دی جا رہی ہیں۔ راحت رسانی کا عنوان “Feeding Lives, Filling Hearts in Gaza With The Help of ALLAH” ہے، جس کا مقصد غزہ کے محصور عوام کی مدد کرنا ہے۔
اس موقع پر مقامی رضاکاروں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پانی کے کنٹینر بھرنے میں مدد فراہم کی۔ اس اقدام سے غزہ کے عوام کو کافی ریلیف مل رہا ہے، جو پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔
غزہ کے عوام نے اس امداد پر آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ اور سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو سراہا۔
یہ اقدام غزہ کی موجودہ صورتحال میں انسانیت کی بڑی مثال ہے، جہاں پانی جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کی یہ کوششیں قابل تعریف ہیں اور دیگر تنظیموں کے لئے بھی ایک مثال ہیں۔
COMMENTS