HomeUncategorized

آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کا پلوامہ خودکش حملہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری

28 February, Moradabad جموں کشمیر کے پلوامہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں خطاب کرتے ہوئے آل انڈی

28 February, Moradabad

جموں کشمیر کے پلوامہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ مرادآباد یونٹ کے صدرقاری عامر رضا اشرفی صاحب نے کہا کہ اس بزدلانہ و وحشیانہ حرکت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ہم ہندوستانی مسلمان اس دہشت گردانہ حملہ کے خلاف شدید بیزاری اورنفرت کااظہار کرتے ہیں اورشہید جوانوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اورزخمی جوانوں کی صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہیں ۔
بورڈ کے ذمہ دار مولانا مختار اشرف صاحب نے کہاکہ ۱۴؍فروری کو پلوامہ میں جو حملہ ہوا اس قدر خوفناک اور انسانیت سوز تھاکہ اس کی مثال نہیں ملتی ۔اس سانحہ کے بعد پورے ملک میں غم وغصہ کی لہر ہے، انہوں نے حکومت سے دہشت گردی کونیست ونابود کرنے کے لئے ٹھوس کاروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
مولانا راحل اشرفی صاحب نے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔حافظ فاروق صاحب کہا کہ مذہب اسلام ہر قسم کے تشدد اور ظلم و ستم کے ہمیشہ خلاف رہا ہے اورحکومت ہندسے مطالبہ ہے کہ اس مسئلہ کا کوئی مستقل حل تلاش کیا جائے۔
حافظ نظر الحسن اشرفی صاحب نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی جانب سے جو دہشت گردانہ حملہ کیا گیاوہ بزدلانہ حرکت ہے ملک کا ہر شہری اس طرح کے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتا ہے اور بزدلانہ اور جاہلانہ قرار دیتا ہے۔
قاری محمد عارف صاحب نے کہا کہ دہشت گردی کو جن جن ممالک کا تحفظ حاصل ہے ان سے بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ ناطہ توڑ لے اور کہا کہ کشمیر میں شہید ہوئے جوانوں کے ساتھ پورا ملک کھڑا ہے۔
جلوس کے آخر میں سی آر پی ایف کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کی گئی ۔
الجامعۃ الصابرہ للبنات میں بھی مظاہرہ کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طالبات نے حصہ لیااور حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تمام فوجی جوانوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے لئے صحت یابی کی دعا کی گئی۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0