حکومت موجودہ اجلاس میں بلاس فیمی کا قانون لائے: سید محمد اشرف کچھوچھوی

HomeUncategorized

حکومت موجودہ اجلاس میں بلاس فیمی کا قانون لائے: سید محمد اشرف کچھوچھوی

اجمیر شریف میں آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کی پریس کانفرنس 24 نومبر اجمیر شریف (پریس ریلیز) آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ نے چشتی منزل جھالرہ اجمیر شری

اجمیر شریف میں آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کی پریس کانفرنس
24 نومبر اجمیر شریف (پریس ریلیز)
آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ نے چشتی منزل جھالرہ اجمیر شریف میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں بورڈ کے بانی و صدراور ورلڈ صوفی فورم کے چیئرمین حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی اور بورڈ کے جوائنٹ سکریٹری حاجی سید سلمان چشتی نے شرکت کی۔اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے وسیم رضوی سے متعلق سوال پر حضرت نے سخت لہجہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے گھنونے آدمی کے خلاف فوری ایکشن لے، ایسے آدمی کو کھلی فضا میں سانس لینے کا کوئی حق نہیں اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اس سے نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، نہ صرف مسلمان بلکہ ہر انصاف پسند انسان کو بھی ٹھیس پہنچی۔انہوں نے کہا کہ صرف رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ہی نہیں بلکہ کسی بھی مذہب کے پیشوا کی شان میں گستاخی کرنے والے کو سزا ملنی چاہیے۔
حضرت نے کہا کہ ہم حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس میں بلاس فیمی کا بل لایا جائے اور اس کا قانون پارلیمنٹ سے منظور کیا جائے، قانون بننے کے بعد کوئی تخریب کار ایسی حرکت کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔ اور اگر ایسا کرتا ہے تو اسے سخت قانون کے ذریعے سزا دی جائے گی، ایسے لوگوں کو کم از کم 10 سال قید کی سزا دی جائے۔

دیگر شرکا میں حافظ وقاری عمران خان اشرفی ملنڈ، سید منظور اشرفی وکرولی ،حافظ بشیر اشرفی تھانے ،مولانا سید حسن رضا اشرفی مانخورد،مولانا ارشد نظامی اشرفی دارالعلوم علی حسن، حمد سأجد حسین اشرفی مالگاؤں،ساجد علی مالگاؤں،رضوان خان اشرفی وکرولی
حیدر علی ملنڈ،محمدصغیر عرف للو بھائ جے پور،قابل ذکر ہیں، ممبئی کا یہ وفد خصوص طور پر بارگاہ غریب نواز میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے اور حضور اشرف ملت کے ساتھ مسلم مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے آیا ہوا تھا۔
غورو ڈہینڈے ملنڈ کے طرف سےسرکار غریب نواز کی بارگاہ میں بڑی ڈیگ کے نیاز تھی اس میں تمام لوگوں نے شرکت فرمائ، اور ملک میں امن و شانتی کے لیے بارگاہ غریب نواز میں دعا کی۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0