لال پول پٹا رام جوت نکسلباڑی (23؍نومبر 2022) آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کے بانی وقومی صدر و ورلڈ صوفی فورم و غوث العالم میموریل ایجوکیشنل سوسا
لال پول پٹا رام جوت نکسلباڑی (23؍نومبر 2022)
آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کے بانی وقومی صدر و ورلڈ صوفی فورم و غوث العالم میموریل ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیئرمین، شیخ الہند حضور اشرف ملت حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی کے دست اقدس سے لال پول پٹا رام جوت نکسلباڑی میں ’’مسجد حضور اشرف ملت‘‘ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔
اس دوران آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کے قومی ترجمان مولانا مقبول احمد سالک مصباحی، خلیفہ اشرف ملت مولانا رفیق عالم اشرفی باگڈوگرا، خلیفہ اشرف ملت مولانا شاہ عالم اشرفی کوئماری دھوم ڈانگی، حضرت مولانا قربان علی اشرفی نکسلباڑی، عالیجناب محمد اسلام اشرفی، جناب ضیا الحق اشرفی، سکریٹری محمد صابل اشرفی لال پول اور بڑی تعداد میں عقیدت مند موجود تھے۔
لال پول علاقہ میں حضرت شیخ الہند اشرف ملت کا پُر تپاک انداز میں استقبال کیا گیا اور مسجد حضور اشرف ملت کے سنگ بنیاد کے موقع پر سبھی کے لئے نماز کی پابندی کی دعا مانگی۔
#masjid #masjidhuzurashrafemillat #naksalbadi #syedmohammadashraf #WestBengal #Seemanchal #AIUMB #aiumbmission #islamic #islamicteachings #sufism #ashrafi #india #muslim #IndianMuslims
COMMENTS