(نوتنواں بازار،مہراج گنج،یوپی) 14/13/دسمبر 2021 ء نوتنواں قصبہ کی اشرفی جامع مسجد پر سوہیا کے پچاس سال مکمل ہو نے پر ذمہ د اران کی طرف سے عظمت اہل
(نوتنواں بازار،مہراج گنج،یوپی)
14/13/دسمبر 2021 ء
نوتنواں قصبہ کی اشرفی جامع مسجد پر سوہیا کے پچاس سال مکمل ہو نے پر ذمہ د اران کی طرف سے عظمت اہل بیت کانفرنس کا انعقادکیا گیاجس میں مہمان خصوصی آل انڈیا علما ومشائخ بور ڈ کے قومی صدر سید محمد اشرف کچھوچھوی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔آپ کی آمد کے موقع پر چھپوا بائی پاس تراہے پر مہمان خصوصی کا عوام اہل سنت نے زور دار طریقے سے نے استقبال کیا۔سیکڑوں نوجوان،بائک اور فور وھیلر پر سوار حضرت کے آگے پیچھے جلوس کی شکل میں چل رہے تھے،استقبالیہ گاڑی آگے آگے چل رہی تھی،جس پر مائک کے ذریعے نوجوان پر جوش نعرے لگاررہے تھے۔جلوس میں نعت پاک اوردرود وسلام کیروح پرور آواز دلوں میں انقلاب پیدا کررہی تھی،درجنوں علما وائمہ جولس کی زینت بنے ہوئے تھے،جن کودیکھ دیکھ کرعوام میں نیا ولولہ پیدا ہورہاتھا،جلوس چھپوا تراہے سے آہستہ آہستہ اسٹیشن اسکوائر،جنتا چوک،سے ہوتا ہوا اشرفی جامع مسجد پہنچا۔یہ فاصلہ طے کرنے میں تقرینا دوگھنٹے لگ گئے، جب کہ کل فاصلہ بمشکل دو کیلو میٹر ہوگا،نوتنواں چوراہے پر جب جلوس پہنچا تو عجیب وغریب منظر چشم فلک نے دیکھا،ٹریفک روک دی گئی،ہر طرف پولیس کی کڑی سرکشا،عین چوراہے پر پویس والوں نے حضرت کی گاڑی کو چاروں طرف سے گھیر ے میں لے لیا،اور سوالات کی بوچھارڑ کردی،حضرت نے پرسکون انداز میں سب کا جواب دیا،اور جب تک جواب مکمل نہیں ہوگیا،دہلی سنولی بارڈر کی مین ٹریفک رکی رہی،اورایسا صرف شاید اشرف ملت ہی کے لیے ہو سکتا تھا
پروگرام میں فقیر اشرفی مقبول احمد سالک مصباحی کے علاوہ خاص طور پر مولانا بر کت حسین مصباحی کولھوئی بازار،مولانا عطا ء الرسول،مولانا محی الدین مصباحی،مولانا ذوالفقار،محمد شمیم اشرفی،وسیم صدیقی،آزاد اشرف قریشی،شاہ عالم ققریشی،بھولا قریشی،نیاز احمد،معراج احمد انصاری فوٹو گرافر،وغیرہ شامل تھے۔اس سے قبل موصوف کا پروگرام پڑوسی ملک نیپال میں جہاں کثیر تعداد میں علما وعوام موجود تھے۔
ترتیب وپیش کش:
مولانا مقبول ا حمد سالک مصباحی
COMMENTS