ترکی زلزلہ متاثرین کومزید امداد کی  ضرورت: تنویرہاشمی

HomeNewsUrdu News Articles

ترکی زلزلہ متاثرین کومزید امداد کی ضرورت: تنویرہاشمی

علما مشائخ بورڈ اور جماعت اہل سنت کرناٹک نے چیک پیش کیا (پریس ریلیز)16 /مارچ،نئی دہلی ایسا خوفناک منظر اس سے قبل کبھی نہیں دیکھا گیا ہے، بلکہ

علما مشائخ بورڈ اور جماعت اہل سنت کرناٹک نے چیک پیش کیا

(پریس ریلیز)16 /مارچ،نئی دہلی

ایسا خوفناک منظر اس سے قبل کبھی نہیں دیکھا گیا ہے، بلکہ یہ قیامت ِ صغریٰ سے کم نہیں تھا۔ دیکھتے دیکھتے شہر کے شہر تباہ ہوگئے، آبادیاں ویران ہوگئیں، ہرطرف چیخ وپکار مہیب آوازیں، ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے قیامت سے قبل قیامت آگئی ہے اور علاقہ ماتم کناں بناہوا بھیانک شکل وصورت اختیار کرگیا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں نوجوان بچے بوڑھے خواتین دارِ فانی کوچ کرگئے اور فلک بوس عمارتیں چند لمحوں میں زمین بوس ہوگئیں۔ ترکی کی تاریخ میں یہ حادثہ ایک انسانیت سوز حادثہ کے طور پر آنکھوں کو اشک بار کرتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار ترکی سفارت خانہ کے نائب سفیر ہدایت الفر نے بڑے کربناک انداز میں کیا۔
آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ اور جماعتِ اہلِ سنت کرناٹکاکاوفدبورڈ کے نانب صدر اور جماعت اہل سنت کرناٹک کے صدرحضرت مولانا سید محمد تنویرہاشمی کی قیادت میں ترکی سفارت خانہ واقع نئی دہلی میں نائب سفیر سے ملاقات کرکے مسلمانانِ کرناٹکا کی جانب سے ترکی زلزلہ متاثرین کی بازآبادکاری کے لیے چیک پیش کر تے ہوئے مالی امداد کی اورنائب سفیر موصوف سے آزمائش کے اس وقت میں اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے زلزلہ حادثہ میں انتقال کرگئے مرحومین کی تعزیت کی۔ دورانِ گفتگو نائب سفیر نے یہ بتایا کہ جس علاقے میں زلزلہ سے تباہی آئی ہے وہ علاقہ رقبے کے اعتبار سے کسی ملک سے کم نہیں ہے۔ مسلسل ملبہ ہٹائے جانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ مزید ملبہ ہٹانے کے لیے کم سے کم چار ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ اور پورے علاقہ کی باز آبادکاری کے لیے کئی سال درکار ہیں اور یہی حال پڑوسی ملک شام کا بھی ہے۔
مولانا تنویر ہاشمی نے نائب سفیر سے زلزلہ متاثرین کے دردناک حالات سننے کے بعد بے حد افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ زلزلہ سے متاثرہ اس علاقہ کی بازآبادکاری کے لیے مزید امداد کی ضرورت ہے اور مسلسل امداد کی جانی چاہئے۔ جبکہ بڑے پیمانے پر وطنِ عزیز ہندوستان کے علاوہ اسلامی ممالک نے امداد کی ہے اور یہ سلسلہ ہنوزجاری ہے۔ وفد میں شامل جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈبنگلورو کے سکریٹری اور جماعتِ اہلِ سنت کرناٹکا کے رکن تاسیسی جناب عثمان شریف نے ترکی زلزلہ حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور نائب سفیر موصوف سے بعد رمضان جماعتِ اہلِ سنت کرناٹکا اور آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کے وفد کے زلزلہ سے متاثرہ علاقہ کا دورہ کرکے بورڈوجماعت کی جانب سے مزید امداد کا یقین دلایا۔ واضح ہوکہ جماعتِ اہلِ سنت کرناٹکا صوبہ کرناٹکا کی وہ واحد تنظیم ہے جس نے ترکی سفارت خانہ پہنچ کر زلزلہ متاثرین کی مالی امداد کی ہے۔
اس موقع پرآل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کے صدراور جماعتِ اہلِ سنت کرناٹکا کے صدر مولانا تنویر ہاشمی نے تمام معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید اپیل کی ہے کہ آنے والے دنوں میں ترکی زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے فراخ دلی کا مظاہر کرتے ہوئے مالی تعاون کریں۔ اپنی حیثیت کے مطابق اس کارِ خیر میں ضرور حصہ لیں۔ یاد رکھیں کہ یہ خدمتِ انسانیت ہے۔ بلا تفریق مذہب وملت انجام دیا جانے والا عظیم کام ہے۔ آنے والے ماہ رمضان میں ملک شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کریں اور بلادِ اسلامیہ کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کریں۔

#turkey #turkeyearthquake #TurkeySyriaEarthquake #Syrian #syriaearthquake #AIUMB #SyedTanveerHashmi #IndianMuslims #Muslims #islam #help #AIUMB_MISSION

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0