علامہ فیض احمد اشرفی خطیب وامام جامع مسجد چنچوڑپونے کو اجازت وخلافت نبیرہ حضورسرکارکلاں، شہزادہ حضورشیخ اعظم پیرطریقت،رہبر راہ شریعت، حضرت علامہ الحا
علامہ فیض احمد اشرفی خطیب وامام جامع مسجد چنچوڑپونے کو اجازت وخلافت
نبیرہ حضورسرکارکلاں،
شہزادہ حضورشیخ اعظم پیرطریقت،رہبر راہ شریعت، حضرت علامہ الحاج الشاہ سید محمد اشرف اشرفی جیلانی نعیمی کچھوچھوی کی قیادت وسرپرستی میں آل انڈیا علما و مشائخ بورڈشاخ پونے مہاراشٹرا کی اہم مشاورتی میٹینگ اور آ پ کے مقدس ہاتھوں سے خانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم سرکار کلاں کچھوچھہ شریف کا رسم سنگ بنیاد
اس موقع سے علماومشائخ اورائمہ مساجد پونہ کا اشرف ملت کی ذہانت وقیادت اور بورڈ کی ملکی وعالمی حیثیت وخدمات پرمکمل اعتماد کااظہار
پونے ممبئی کے بعد مہاراشٹرا کا سب سے ترقی یافتہ شہر ہے۔پونے کی معاشی وملی شراکت داری کے بغیر کوئی مذہبی وملی تنظیم وتحریک ترقی نہیں کر سکتی۔اشرف ملت
ہند وستان کی تاریخ کا وہ دن یقینا بڑ اہی مبارک اور انقلابی تھا جب نبیرہ حضورسرکارکلاں،جانشین حضورشیخ اعظم پیرطریقت،رہبر راہ شریعت، حضرت علامہ الحاج الشاہ سید محمد اشرف اشرفی جیلانی نعیمی کچھوچھوی نے 2005 ء میں آل انڈیا علما و مشائخ بورڈکو قائم فرمایا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ انتہائی مختصر سے وقت میں بورڈ کی خدمات کادائرہ ملک کی سرحدوں سے نکل کر بیرون ممالک خصوصا عالم عربی مصر وشام اور عراق ولیبیاتک پھیل گیا۔جس بورڈ کی بنیاد 2005 میں رکھی گئی،اس کے بارے میں لوگوں کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ اتنی جلد ترقی کرکے اس مقام تک پہنچ جائے گا۔آ ج الحمد للہ! بورڈملک کے کم وبیش سترہ صوبوں میں کام کررہاہے مگر یہ سچ ہے کہ کچھ وجوہات کی وجہ سے مہاراشٹراکے خطے میں بورڈ کوجو اہمیت حاصل ہونی چاہیے تھی وہ نہ ہوسکی۔اس لیے حضور اشرف ملت کی دیرینہ آرزو تھی کہ مہاراشٹرامیں بورڈ کے کام کو آگے بڑھایاجائے۔اسی غرض سے حضرت اشرف ملت سید محمد اشرف اشرفی جیلانی نعیمی کچھوچھوی نے ممبئی کے بعد پونے کی طرف اپنی توجہ مبذول فرمائی،اوراہل پونہ کی دعوت پر ایک تاریخی دورہ فرمایاجو تقریبا ایک ہفتہ تک جاری رہا۔اس درمیان آپ نے پونے کے مختلف جلسوں اور کانفرنسوں میں خطابات فرمائے،یہ دورہ انتہائی کامیاب رہا،سیکڑوں افراد آپ کے دست حق پرست پر داخل سلسلہ ہوئے،اور توبہ ورجوع کی د ولت سے مالا مال ہوئے۔اور متعدد نامور اور بااثر علما وائمہ کو بار گاہ اشرف ملت سے اجازت وخلافت کا تمغہ بھی ملا۔
28/جنوری بروز جمعرات حضرت علامہ الحاج الشاہ سید محمد اشرف اشرفی جیلانی نعیمی کچھوچھوی دامت برکاتہم نے جامع مسجد چنچوڑپونے میں نماز مغرب کی امامت فرمائی۔نماز مغرب کے بعد آٹھ بجے تک تقریری سلسلہ جاری رہاجس میں مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کے علاوہ اہل محلہ،قرب وجوار،خصوصا چنچوڑ کی معروف سماجی وسیاسی اور اور دینی وتعلیمی شخصیات،ڈاکٹرس،انجینیرس،پروفیسرز،اساتذہ وطلبہ اور عامۃ المسلمین نے شرکت کر کے فیض وبرکت حاصل کیا۔اس مو قع سے حضور اشرف ملت نے چنچوڑ کے قدیمی اور سینیر امام وخطیب حضرت علامہ فیض احمد اشرفی خطیب وامام جامع مسجد چنچوڑ کوسلسلہ اشرفیہ نظامیہ چشتیہ کی اجازت وخلافت عطا فرمائی،جس پر حاضرین نے نعرہائے تکبیر ورسالت سے اپنی مسرت کا اظہار فرمایا۔مولانا فیض احمد اشرفی پونے کء انتہائی قابل اور ذہین اماموں میں سے ایک ہیں۔زمانہ دراز سے پونہ میں مقیم ہیں،پونے کے اند ر آپ کی شخصیت مرجع خلائق ہے۔عوام اہل سنت آپ کو بڑی قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہے۔اکثر جلسے اور جلوسوں میں آپ کی حاضری ہوتی ہے،جس پروگرام میں موجود ہوں تو کامیابی کی ضمانت بن جاتے ہیں۔آپ کے اصلاحی ودعوتی کارنامے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔آپ کا آبائی وطن ضلع مہراج گنج (گو رکھپور)یو پی ہے۔آ پ پچھلی دو دہائی سے چنچوڑ میں مقیم ہیں۔
پروگرام میں حاضرین کی تعداد تقریبا تین سو تھی جو کوڈ۔19،کو دیکھتے ہوئے ایک بڑی تعد اد تھی۔پونے شہر کی درجنوں علمی وادبی شخصیات کی موجود گی نے پروگرام میں چار چاند لگا دیا۔مولانا منصور احمداشرفی،حافظ وقاری نصیب اللہ،مولانا عرفان احمد اشرفی،مولانا عمران احمد اشرفی،مولانا ابر ار احمد رضوی،مولانا فیروز احمد عزیزی،قاری شمشاد احمد اشرفی،مولانا اشتیاق احمد رضوی،مولانا فضل حق قادری وغیرہ کا خلوص شامل حال رہا۔ اراکین انتظامیہ کمیٹی مسجد چنچوڑ میں سے محفوظ خان،عبد الجبار شیخ،یوسف پٹھان،سمیر خان،اعجااز ملا،انور پٹھان اعظم بھائی پان سرے،اور عبدالقدیر نعل بند وغیرہ نے بڑے ہی عقدت واحترام کے ساتھ حضرت کا والہانہ استقبال کیا اور تمام پروگرام میں پرونوں کی طرح حضرت اشرف ملت کے گر د منڈلاتے رہے۔
ترتیب وپیش کش :
مقبول احمد سالک مصباحی
COMMENTS