HomePress Release

آل انڈیا علماءومشائخ بورڈ کا صوفی کانفرنس آج

آل انڈیا علماءومشائخ بورڈ مغربی بنگال یونٹ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان صوفی کانفرنس مدنا پور بنگال میں منعقد کی جارہی ہے۔ سید اقبال شاہ قادری صدر م

آل انڈیا علماءومشائخ بورڈ مغربی بنگال یونٹ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان صوفی کانفرنس مدنا پور بنگال میں منعقد کی جارہی ہے۔
سید اقبال شاہ قادری صدر مشائخ بورڈ یونٹ کلکتہ نے بتایا کہ اس پیمانے کی صوفی کانفرنس پہلی بار مغربی بنگال کی سرزمین پر ہونے جارہی ہے جس میں سجادنشین، علماء اور دانشور ملک بھر کی بہت سے بڑے خانقاہوں کے نمائندوں کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں، جس طرح ملک میں نفرت پھیل رہی ہے اس کی روک تھا م صرف صوفیاء کے افکار کو عام کرنے سے ہوسکتی ہے اسی وجہ سے یہ پروگرام مدناپور کی سرزمین پر منعقد کیا جارہا ہے۔
بنگال صوفیوں کی سرزمین ہے، یہاں عوام میں یہ رنگ نظر آتا ہے، میٹھی بولی اورمیل میلاپ، صوفیاء کی یہی تعلیم ہے کہ کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے،اس طرح زندگی گزاری جائے کہ جہاں اپنی زندگی خوش ہو وہیں دوسرے لوگ نفرت نہ کریں۔تو وگ اس طرح تمہاری محبت میں گرفتار ہوجائیں گے۔
اقبال شاہ قادری نے بتایا کہ اس کانفرنس کے سرپرست حضرت سید مننال شاہ قادری سجادہ نشین دائرہ شریف کولکاتاو خانقاہ شریف قادریہ چشتیہ مدناپور اور بنیادی طور پر بورڈ کے قومی صدر اور ورلڈ صوفی فورم کے چیئرمین حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی، حضرت عمار احمد احمدی عرف نیر میاں سجادہ نشین حضرت شیخ العالم ردولی شریف حضرت سید سلمان چشتی اجمیر شریف، حضرت فریدنظامی درگاہ نظام الدین اولیاء دہلی، حضرت مولانا شمیم الدین منعیمی سجادہ نشین خانقاہ منعینمیہ پٹنہ، حضرت سیف الدین فردوسی سجادہ نشین خانقاہ معزم بہار شریف، حضرت محمد ایوب قادری سجادانشین الجیلانی سینٹراورینٹ کولکاتہ، حضرت سیدتفہیم السلام، پیرزادہ بسوباٹی میجو حضوردربارشریف ہگلی، حضرت سید ابوالبشرپیرزادہ پیاردانگا مدناپور، حضرت محمد مولانا محمد ابوالقاسم پیرزادہ پیر نگردربار شریف ہگلی،حضرت مولاما مقبول سالک مصباحی اور دیگر دانشور اور علماء شرکت کریں گے.

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0